کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر کھارادر گولڈ مارکیٹ میں کارروائی کی۔

(جاری ہے)

نعمان صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران جیولرز شاپ سے 48 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جب کہ غیرملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم بلال احمد کو گرفتار کیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی غیر ملکی کرنسی میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 7 ہزار درہم، 6 ہزار ریال اور ایک ہزار کینیڈین ڈالر شامل ہیں جب کہ ایک کروڑ 2 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی بھی ملی ہے۔نعمان صدیقی کے مطابق کارروائی میں موبائل فون بھی برا?مد ہوا اور حوالہ ہنڈی کے شواہد مل گئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایف ا ئی اے کی کرنسی

پڑھیں:

کراچی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد

کراچی:

شہر قائد میں پاپوشنگر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا، گرفتار ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر پولیس نے جمعرات کو رات گئے پاپوش نگر قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹر ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 32 سالہ کامران ولد شاجہاں کے نام سے کی گئی۔ 

گرفتار ملزمان کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ملزم سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ گولیاں ، دو موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی، فرار ہونے والے تین ملزمان میں سلمان عرف سلو بھی شامل ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اورنگی ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد، ملزم گرفتار
  • لاہور: نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار
  • گولارچی،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،مطلوب روپوش ملزم گرفتار
  • ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کرکے رقم بٹورنے والا شخص گرفتار
  • کراچی، ایس آئی یو کی دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد
  • بنگلہ دیش سی آئی ڈی کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کا خطرناک ملزم گرفتار
  • اٹک میں بس ڈرائیور سے جعلی نوٹ برآمد
  • جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بس ڈرائیور گرفتار
  • کراچی، مجید کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار