اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خاتون مسافر کو ان کا گمشدہ سامان واپس مل گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کو  ایمریٹس چیک ان کاؤنٹر زون 01 میں صبح کےوقت ایک براؤن پرس ملا۔ پرس میں ملکی و غیر ملکی کرنسی (£205، 1,500 روپے اور سکے) پائی گئی۔ پرس میں زیورات (ایک سونے کی انگوٹھی، تین بالیاں اور ایک نتھ) بھی موجود تھے۔ اس سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 6 لاکھ روپے تھی۔

ابتدائی طور پر متعدد اعلانات کے باوجود پرس کا مالک سامنے نہ آیا۔ ایئرپورٹ سروسز اورجیریز اسٹاف نے مزید اعلانات کیے جن میں EK613 فلائٹ پر بھی اعلان شامل تھا۔ بالآخر اصل مالکہ سامنے آئیں اور ان کا سامان بحفاظت واپس کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ایئرپورٹ خاتون مسافر زیورات نقدی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایئرپورٹ خاتون مسافر زیورات

پڑھیں:

جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

علامتی فوٹو

سندھ کے ضلع جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ تھانا بولا خان کے قریب بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ظفر صدیق کے مطابق بس کھائی میں گرنے سے 15مسافر زخمی بھی ہوئے۔ بس بلوچستان سے تھانا بولا خان جام شورو آ رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے  دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں
  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے 2ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • احتجاج کے باعث اہم سڑک بند، ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی
  • طبی عملے کا قتل ’سریع سزائے موت‘ تھی، غزہ سول ڈیفنس
  • پیرو: جبری نس بندی سے متاثرہ لاکھوں خواتین ازالے کی منتظر
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 
  • عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی