چیمپئینز ٹرافی؛ کتنے ہزار اہلکار سیکیورٹی کیلئے تعینات ہونگے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکیورٹی فُل پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا
اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ ملے گا، جن کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھا جائے گا، آئی سی سی کا دوٹوک موقف
اسی طر اسٹیڈیم جانے والے تمام راستوں پر سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔
15 میچز پر مشتمل آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی سمیت دبئی میں جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کٹ پر استعمال ہونیوالے لوگو کی تصویر منظر عام پر آگئی
ایوںٹ کا میزبان پاکستان کا اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گا جبکہ روایتی حریفوں کے درمیان بلاک بسٹر ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی
پڑھیں:
چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل رانڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کیمطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی تاہم انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔ فرنچائز کا کہنا ہے کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں اور ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔