ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقات کی۔

 وزیرداخلہ  محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اورکانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔ کانگریس مین  تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق  ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔

ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ

 ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اورپاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

  اس موقع پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی و دفاعی شراکت دار ہے۔پاکستان کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں۔ آپ کے دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

 کانگریس مین تھامس سوازی نے کہا کہ پاکستان کےساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ ملاقات میں 30 اپریل کو پاکستانی کاکس کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 

7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کانگریس مین پاکستان کے محسن نقوی

پڑھیں:

عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی: محسن نقوی

 برسلز ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ  زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے ۔ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق عراقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی، مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب اسمبلی پارلیمینٹری رپورٹر پریس گیلری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے میکینزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اصلاحات اور استحکام کے بعد پاکستان امریکا کے لیے اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر ابھرنے لگا
  • پاک ترکیہ تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا باب
  • عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
  • عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی: محسن نقوی
  • امریکی کانگریس میں بھارت سے تعلقات میں جمود، پاکستان کو کلیدی شراکت دار قرار دینے پر بحث
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کیخلاف تعاون پر اتفاق 
  • یورپ کیلئے ڈنکی کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی، محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنرسے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون پر اتفاق
  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات
  • پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق