یوٹیلٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرنے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔
ان کے علاوہ وفاقی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت و پیداوار، سیکریٹری نج کاری اور سیکریٹری بی آئی ایس پی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کر لیے ہیں، کمیٹی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کا طریقہ کار متعین کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی، اثاثوں کی حفاظت، مینٹیننس کے لیے انتظامات کا تعین کرے گی، ملازمین کو سر پلس پول میں شامل کرنے کے لیے انتظامات کا جائزہ بھی لے گی۔
اس کے علاوہ ملازمین کو دیگر حکومتی اداروں کی اسامیوں میں ضم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کے ساتھ کوآرڈینیشن کی حکمتِ عملی بنائی جائے گی، کمیٹی کے لیے وزارت صنعت و پیداوار سیکٹیریل سپورٹ فراہم کرے گی، کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے آپریشنز کمیٹی کے کے لیے کرے گی
پڑھیں:
نون لیگ جی بی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم
پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر قائم یہ کمیٹی نون لیگ جی بی کے رہنماؤں کو ایک میز پر بٹھانے کی کوشش کریگی اور ان کے درمیان اختلافات کو الیکشن سے قبل ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ گلگت بلتستان میں اختلافات اور دھڑے بندیوں کو ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر قائم یہ کمیٹی نون لیگ جی بی کے رہنماؤں کو ایک میز پر بٹھانے کی کوشش کریگی اور ان کے درمیان اختلافات کو الیکشن سے قبل ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، احسن اقبال، چوہدری برجیس طاہر، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ اور دیگر شامل ہیں۔ کمیٹی مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے ناراض رہنماں کو ایک جگہ بٹھائے اور ان کے مابین کئی عرصے سے جاری اختلافات کو دور کرنے کیلئے کردار ادا کرے گی۔ میاں نواز شریف نے کمیٹی کے ارکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں اور پارٹی رہنماں کے مابین اختلافات کو فوری ختم کرائیں تاکہ الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ یاد رہے کہ نون لیگ گلگت بلتستان اس وقت دو گروپوں میں تقسیم ہے۔ ایک گروپ کی قیادت سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کر رہے ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں سابق وزیر انجینئر انوار اور پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اکبر تابان شامل ہیں۔ یہ دونوں گروپ ایک دوسرے کے سخت مخالف ہیں۔