Daily Mumtaz:
2025-04-22@05:56:13 GMT

وزیراعظم کی آمدپرکورم کامسئلہ حل،PTI کا ’’اوو،اوو‘‘

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

وزیراعظم کی آمدپرکورم کامسئلہ حل،PTI کا ’’اوو،اوو‘‘

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طویل عرصے کے بعدقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ہی کورم کا مسئلہ بھی حل ہوگیا،وزیراعظم کی ایوان میں آمدکے پیش نظرحکومتی ارکان نے ایوان کارخ کیاجن کی عدم دلچسپی کے باعث گزشتہ کچھ عرصے سے سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کوایوان کی کارروائی چلانے میں مشکلات کاسامناتھاکیونکہ اپوزیشن کی جانب سے بارہاکورم کی نشاندہی پرانہیں اجلاس ملتوی کرناپڑتاتھا جس سے پارلیمانی عمل متاثرہورہاتھا ،اس صورت حال کے پیش نظر حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم کی ایوان میں آنے کی شرط رکھی تھی اور سپیکرایازصادق نے اس بارے میں اپنے تحفظات وزیراعظم تک پہنچائے تھے ،امیدہے کہ وزیراعظم اب باقاعدگی سے ایوان کے اجلاسوں میں شرکت کررہیں گے تاکہ پارلیمنٹ کی کارروائی احسن طریقے سے چلائی جاسکے ،ادھر وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور اوووو اوووو کی آوازیں لگانا شروع کردیں جب کہ مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی ،ادھرسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے تناظر میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا،اس موقع پر وزیرقانون بھی موجود تھے حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے مطالبات پر جواب کو حتمی شکل دی جارہی ہے بظاہرحکومت نومئی اور26نومبرکے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پرآمادہ نہیں ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکاکہناہے کہ دومیں سے کوئی ایک مطالبہ بھی پورانہ ہواتو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے ،اس صورت حال میں پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کیمستقل کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔  حکومت ،اپوزیشن کمیٹیوں کی آئندہ نشست مذاکرات کے مستقبل کاتعین کریگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں۔وہ یہاں گلبہار میں منعقدہ خیبرپختونخوا یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، جس سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی اور کے پی یوتھ کوآرڈینیٹر بابر سلیم نے بھی خطاب کیا۔

رانا مشہود خان نے اپنے مختصر خطاب میں وزیراعظم کے یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام پر روشنی ڈالی، جس میں ٹیکنیکل تعلیم، روزگار، ہنر کی ترقی، قرضہ اسکیم اور اسکالرشپ اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگرامز سے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل یوتھ پالیسی کا آغاز کیا گیا ہے اور وہ یہاں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے آئے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ وہ پاکستان کے 25 شہروں کا دورہ کریں گے تاکہ نوجوانوں کو حکومت کی پہلی ڈیجیٹل پالیسی اور یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام سے آگاہ کیا جا سکےانہوں نے اس سلسلے میں جلد صوابی کا بھی دورہ کرنے کا اعلان کیا۔رانا مشہود نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حکومت کی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی کے لیے کی گئی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کے دوران مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے اور معیشت کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچا لیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے یوتھ کنونشنز ضلعی اور تحصیل سطح پر بھی منعقد کیے جائیں گے حکومت نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ سے آراستہ کر رہی ہے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
  • جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
  • حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا، وزیراعظم
  • حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں کابینہ نے کیوں منظور کیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی
  • وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
  • جے یو آئی اور جماعت اسلامی اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات  بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم
  • نہروں کا معاملہ پی پی کے لیے نعمت، وارننگ پرحکومت کی مذاکرات کی پیشکش