الخدمت کے رضا کاروں نے غزہ میں سرگرمیاں شروع کردیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
راولپنڈی( نمائندہ جسارت)صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نواوربحالی کیلئے 15ارب روپے مالیت بجٹ کے ساتھ ری بلڈ غزہ کا آغاز کر دیا ہے، جنگ کے آغازسے اگلے ہی دن 8اکتوبر2023 سے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے غزہ میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کردیا تھا15ماہ کے دوران الخدمت نے 5ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم امدادی سرگرمیوں پر خر چ کی۔ پاکستان بھر میں الخدمت کی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں میڈیکل کے شعبے میں 56ہسپتالو ں ودیگرسنٹرز میں ایک کروڑ42لاکھ8ہزار673مریضو ں کی خدمت کی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے الخدمت رازی ہاسپٹل راولپنڈی کی ڈونر کانفرنس میں رازی فرینڈز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین الخدمت رازی مینجمنٹ بورڈ ابوعمیرزاہد،وائس چیئرمین الخدمت ہیلتھ وایم ایس رازی ہاسپٹل ڈاکٹرمحمدعثمان ظفر سمیت دیگرذمہ داران نے اس موقع پر اظہارخیال کیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس،تاجر تنظیموں کے عہدیداران،مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات نے اس موقع پر شرکت کی۔ پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن جہدمسلسل کانام ہے پاکستانی عوام کی پشتیبانی کے باعث ہم ترقی کے منازل تیزی سے طے کرتے ہوئے انسانیت کی بے لوث خدمت کررہے ہیں،2005کے زلزلے میں خدمت کی اور پھر کشمیراور شمالی علاقوں میں زلزلے سے شہید ہونے والے والدین کے اورفن بچوں کیلئے اٹک میں آغوش قائم کیا،وہ آغوش ابتدا تھی یہ سفرجاری رہااوراس وقت 22آغوش ہومز پور ے پاکستان میں اورفن بچوں کی کفالت کررہے ہیں اور پاکستانی عوام کی تنظیم الخدمت مجموعی طورپر 31ہزار985ارفن بچوں کی کفالت کررہی ہے۔ میڈیکل کے شعبے میں رازی ہاسپٹل راولپنڈی کا آغاز دوکمروں کی عمارت سے ہوا اور آج یہ تناور درخت بن چکا ہے اور پاکستان بھرمیں ایسے ہی جدیدسہولیات سے مزین مزید 56ہسپتال مریضوں کی خدمت کررہے ہیں،جس مریض کے پا س رقم نہیں ہوتی بغیرکسی طویل پراسس اس کاعلاج اسی پروٹوکول کے تحت ہوتا ہے جیسے دیگرمریضوں کاعلاج ہورہاہوتا ہے۔ غزہ کیلئے آئندہ 15ماہ کیلئے ریلیف،بحالی وتعمیرنوکی پلاننگ پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ الخدمت نے’’ری بلڈ غزہ مہم‘‘ کا آغاز کردیا ہے جس میں غزہ کے بے گھر شہریو ں کیلئے فلیٹس پرمشتمل رہائشی ٹاور اور میڈیکل سہولیات کیلئے ہسپتال کی تعمیر،5سکولز اور25مساجدکی تعمیرنووبحالی،3ہزار اورفن بچوں کی مستقل کفالت، اہل غزہ کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹرفلٹریشن پلانٹس سمیت 100سے زائد پانی کے منصوبے پلاننگ کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہادتوں کے علاوہ غزہ ملبے کا ڈھیربن چکا ہے،گھروں،ہسپتالوں،تعلیمی اداروں،مساجد،گرجاگھروں سمیت تمام عمارتیں تباہ ہوئی ہیں لاکھوں اہل غزہ اس وقت بے سروسامانی کے عالم میں بغیرسہولیات کھلے آسمان کے نیچے موجود ہیں فوری طور پر کنسٹریکشن کا آغاز نہیں ہوگا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کا ا غاز بچوں کی
پڑھیں:
ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماورا حسین شادی کے بعد اپنے نئے گھر میں منتقل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شوہر عامر گیلانی کے گھر سے دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نئے سفر کی جھلک دکھائی۔
ماورا حسین اور عامر گیلانی کی حال ہی میں لاہور اور اسلام آباد میں ایک قریبی تقریب میں شادی ہوئی جس میں دونوں کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئی رہائش گاہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے جذباتی پیغام میں کہا "ہر بار جب میں نے کوئی گھر خریدا تو امی نے کہا 'اللہ رہنا نصیب کرے'، آج اس جملے کا مطلب پوری طرح سمجھ آیا۔"
ماورا کے مطابق وہ شادی سے پہلے بھی دو سال سے کبھی کبھار اس گھر میں رہ رہی تھیں اور اب شادی کے بعد باقاعدہ طور پر یہاں منتقل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ شوہر کے گھر میں منتقلی کا عمل آسان تھا جس کا کریڈٹ انہوں نے اپنے بہترین سسرالیوں کو دیا لیکن جذباتی طور پر یہ تبدیلی آسان نہ تھی۔
انہوں نے لکھا کہ "کسی بھی جگہ کو چھوڑ کر نئے گھر کو 'اپنا' کہنا آسان نہیں ہوتا لیکن آہستہ آہستہ یہ جگہ اپنی لگنے لگی ہے۔ میں وہ سب چیزیں ساتھ لائی ہوں جن سے مجھے جذباتی لگاؤ تھا۔"
مداحوں کی بڑی تعداد نے ماورا کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کی نئی تصاویر کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔