اسلام آباد (اے پی پی) آئی جی آفس اسلام آباد کی جانب سے 9 مئی 2023ء، 4 اکتوبر 2024ء اور 26 نومبر 2024ء کے احتجاجی مظاہروں میں جانی و مالی نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، پاکستان تحریک انصاف کے پرتشدد مظاہروں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید مالی اور جانی نقصان پہنچا، مالی نقصان کا کل تخمینہ 450 ملین روپے سے زاید ہے جبکہ مجموعی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 5 اہلکار شہید اور 227 زخمی ہوئے، احتجاجی مظاہروں کے دوران سیف سٹی سرویلنس کیمروں، پولیس گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی میں واقع چھوٹی مدینہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق، زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ سمیع اللہ اور 15 سالہ علی عباس کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں بچے مبینہ طور پر گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔

 واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • صدر مملکت نے سینٹ کا  اجلاس 22اپریل کو طلب کرلیا
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں سے شدید جانی و مالی نقصان
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں سے شدید جانی و مالی نقصان؛ چترال میں سیلابی صورتحال