اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کیساتھ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کیساتھ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
اسلام آباد:
لاہور۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں حکومتی ذمہ داران نے آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے۔ جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ پرامن ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو، حکومت آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی نو گو ایریا نہ بنایا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔