محمد اورنگزیب کی چیئرمین سعودی نیشنل بینک و تیونس کے وزیر خارجہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ڈیووس‘اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے سعودی نیشنل بینک کے چیئرمین سعید بن محمد الغامدی سے ملاقات کی۔ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے انہیں پاکستان کی حالیہ اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی مالیاتی درجہ بندی میں بہتری سے آگاہ کیا۔ دونوں شخصیات نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون خاص طور پر بینکاری کے شعبے میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یو اے ای کے وزیر خارجہ2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
شیخ عبداللہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔
اماراتی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے بات چیت کریں گے، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جائے گا۔
چاول میں کینسر کا سبب بننے والے آرسینک کی مقدار کیوں بڑھ رہی ہے؟
مزید :