پنجاب: پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم، 7 سال قید 50 لاکھ جرمانہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور(نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔ پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا ترمیمی ایکٹ 2024ء منظور کرلیا پتنگ بازی، پتنگ کی تیاری، فروخت و نقل و حرکت پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی، پتنگ بازی کے مقصد کیلیے استعمال ہونے والے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پتنگ بازی
پڑھیں:
بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
کراچی:آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل کو بھارتی بورڈ نے سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔
شبمن گل کی ٹیم دہلی کیپٹیلز کت خلاف 7 وکٹ سے فتحیاب رہی تھی۔
اس کے علاوہ، 20 ویں اوور میں ان کی ٹیم کو سرکل سے باہر بھی 4 فیلڈرز کو رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
آئی پی ایل کوڈ کے آرٹیکل 2.22 شق کے تحت انھیں کم سے کم جرمانہ عائد کیا گیا۔
کامیابی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اگرچہ دہلی اور پنجاب کنگز کے پوائنٹس ان کے برابر 10 ہی ہیں۔