اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں، پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے۔گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کچھ سوال اٹھائے تھے جن کا جواب ہم نے دیا، کچھ سماعتیں بھی ہوئیں، بعد میں پتا چلا کہ اس کیس میں 5درخواستیں ان لوگوں نے فائل کی تھیں جنہوں نے نہ کبھی ہم سے الیکشن کے لیے فارم لیے تھے نہ ہی کبھی الیکشن لڑا۔ اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے، تحریک انصاف کا نشان خان صاحب ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جو دستاویزات الیکشن کمیشن میں فائل کی تھیں وہ ایف آئی اے دفتر پر چھاپہ مار کر لے گئی۔ ہم نے عدالت میں درخواست بھی دی ہے کہ ہمیں ہماری دستاویزات لوٹائی جائے مگر ہماری درخواست پر ابھی سماعت نہیں ہوئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے عمرایوب نے اسپیکر کو خط لکھا، شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے خط لکھا ہے، جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہوچکی ہے، جوڈیشل کمیشن کی سماعت میں بھی اس پر بات ہوئی تھی کہ پہلے ججز کی تعیناتی کریں اور 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ ہو، اس پر عدالت عظمیٰ نے بھی عندیہ دیا تھا کہ اس کے لیے بینچ بنے گا، بہتر یہی ہے کہ پہلے اس معاملے کا فیصلہ ہو پھر آگے بڑھیں۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت11فروری تک ملتوی کر دی ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پارٹی انتخابات چیئرمین پی ٹی الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی تحریک انصاف پی ٹی آئی نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کوبڑا دھچکا لگ گیا،ایک اور اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی۔

تحریک انصاف ضلع لیہ سے سجاد حسین العمروف سجن خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سجن خان کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

بلاول بھٹو سے دربار حضرت سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان نے بھی ملاقات کی ،صاحبزادہ نجیب سلطان نے پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے بریگیڈئیر ریٹائرڈ عاصم نواز و دیگر نے بھی ملاقات کی ،بریگیڈیئرریٹائرڈ عاصم نواز اور سابق سٹی ناظم طاہر اعوان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ

یاد رہے چند روز قبل ہی پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

 
 

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں انتخابات کے شیڈول پر نظر ثانی کرے، شیخ میرزا علی
  • الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر ہو گئی
  • الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے آئین پر کیا اعتراضات ہیں، دور کیسے کیے جائیں گے؟
  • گلگت بلتستان انتخابات 24 جنوری کو 24 حلقوں میں ہونگے، شیڈول جاری
  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا
  • پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں: اکبر ایس بابر
  • پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں: اکبر ایس بابر
  • الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کرکے عوام کے حق کا احترام کیا، نیشنل پارٹی
  • پی ٹی آئی کے آئین تبدیلی اور مزید انڑا پارٹی الیکشن کے ارادے، بانی رہنما کا شدید ردعمل
  • پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا