Jasarat News:
2025-04-22@09:45:54 GMT

کولمبیا : علاحدگی پسندوں کےحملوں میں 100افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

بگوٹا(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد علاحدگی پسندوں کے حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق 5 روز کے دوران 3مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

’’تمہارے بھائیوں نے گندم کی فصل میں کم حصہ دیا‘‘ بیوی کے تشدد سے شوہر ہلاک

بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی طور پر تشدد سے قتل کی وجہ  گندم کی فصل میں حصہ بتایا گیا ہے۔

افسوس ناک واقعہ پنجاب کے علاقے شاہکوٹ میں پیش آیا، جہاں گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے کے تنازع پر بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں 35/32-چودہ ایل میں پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اور اس کے بھائیوں نے مل کر گندم کی فصل کاشت کی تھی، تاہم خاتون کا مؤقف تھا کہ فصل کی تقسیم میں ان کے شوہر کے خاندان نے ناانصافی کی اور انہیں کم حصہ دیا گیا۔ اس معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

پولیس کے مطابق اسی دوران مبینہ طور پر بیوی نے شوہر پر شدید تشدد کیا، جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اہل علاقہ میں واقعے کے بعد خوف و افسوس کی فضا قائم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی  
  • تھر میں گرمی سے 65 مور ہلاک ہوگئے  
  • تھر میں گرمی سے 65 مور ہلاک ہوگئے
  • صحرائے تھر کی گرمی ؛ 65 مور ہلاک
  • نئی دہلی میں عمارت گرنے سے کم ازکم 11 افراد ہلاک
  • بھارت، مدھیہ پردیش میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم کشیدگی، فورسز کی بھاری نفری تعینات
  • کانگو؛ کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
  • غزہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیا، ایک افسر ہلاک، کئی زخمی
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک
  • ’’تمہارے بھائیوں نے گندم کی فصل میں کم حصہ دیا‘‘ بیوی کے تشدد سے شوہر ہلاک