رینجرز نے اسمگل شدہ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) رینجرز نے حب ریور روڈ کوئٹہ بس ٹرمینل پر چھا پا مار کر کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز انفورسمنٹ کا انسداد اسمگلنگ کے لئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور کسٹم انفورسمنٹ نے حساس ادارے کی اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ اسمگلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کوئٹہ بس ٹرمینل حب ریور روڈ یوسف گوٹھ کراچی سے کروڑوں روپے مالیت کا بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان بر آمد کر لیا۔ اسمگل شدہ سامان میں ایرانی کپڑ ا،چھالیہ، خشک دودھ، ٹائر،چاکلیٹ،چائنیز نمک،روزمرہ استعمال کاسامان اور مختلف نوعیت کی اشیاء خوردونوش برآمد کر لیں۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔برآمد شدہ سامان کو مزیدو قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسمگل شدہ سامان
پڑھیں:
لیاری سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع
رینجرز اور سی ٹی ڈی کی لیاری میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، ملزم اختر عرف اکو عرف بنگالی کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ساتھی کے ہمراہ حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ہے، ملزم نے 2021 میں لیاری میں چینی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ سے چینی شہری اور راہگیر خالد زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ تہرے قتل کے مقدمے سے بری
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی وڈیو میں واضح دیکھا گیا ہے، ملزم نے ساتھی فراز کے ہمراہ حب چوکی میں صحافی اکرم ساجدی اور شاہد زہری کی ریکی کی اوروڈیو بنائی، ملزمان نے وڈیو بنا کر کالعدم تنظیم کے کمانڈر عبدالرحمان عرف عدنان کو بھیجی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق 10 اکتوبر 2021 کو دہشتگردوں نے حب چوکی پر شاہد زہری کی گاڑی پر مقناطیسی بم نصب کرکے بلاسٹ کیا، حملے میں شاہد زہری جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: جیل میں قید لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی انوکھی فرمائش
یکم نومبر 2021 کو دہشتگردوں نے صحافی اکرم ساجدی کی گاڑی پر مقناطیسی بم نصب کرکے بلاسٹ کیا، حملے میں صحافی اکرم ساجدی ہلاک ہوگیا تھا، ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دہشتگرد رینجرز سی ٹی ڈی کالعدم تنظیم کراچی لیاری