Express News:
2025-12-13@23:15:37 GMT

حکومت مخالف اتحاد کا فروری میں اے پی سی بلانے پر غور

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

اسلام آباد:

گرینڈ اپوزیشن الائنس نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا جس میں موجودہ سیاسی، معاشی، آئینی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  اپوزیشن قیادت نے  ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جمہوری قوتوں کو مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا ایجنڈا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو بحال کرنا ہے۔

کانفرنس میں  وکلاء ماہرین تعلیم، کسانوں، سول سوسائٹی سمیت  مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائے گا۔

گرینڈ اپوزیشن الائنس دیگر جماعتوں  کے ساتھ مل کر نہ صرف حکومت کی غفلت کے باعث  ملک میں جاری بحرانوں  پر غور کرے گا بلکہ اس سے نمٹنے اور ملک کو درست  سمت میں گامزن کرنے  کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ملاقات میں اے پی سی بلانے کا معاملہ زیر بحث آیا،  پچھلے کچھ دنوں سے، اپوزیشن اتحاد نے مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے تاکہ ملک میں  جاری سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کر کے مسائل سے نکلنے کا کوئی حل فراہم کیا جا سکے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری سے بھی رابطہ کر سکتا ہے اور انہیں اتحاد میں شامل ہونے کا کہہ سکتا ہے۔

چونکہ فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے، اس لئے وہ گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شامل ہو کرموثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد

پڑھیں:

پاکستان مخالف بھارتی فلم دھرندر کا جواب، سندھ حکومت کا ’میرا لیاری‘ فلم ریلیز کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے پاکستان کے خلاف بننے والی بھارتی فلم دھرندھر کے ردِعمل میں لیاری پر مبنی فلم ’میرا لیاری‘ ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد علاقے کی مثبت اور حقیقی تصویر دنیا کے سامنے لانا ہے۔

سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا ہے، جس میں جان بوجھ کر لیاری کو منفی انداز میں پیش کیا گیا۔

Indian movie Dhurandhar is yet another example of negative propaganda by the Indian film industry against Pakistan, especially targeting Lyari. Lyari is not violence—it is culture, peace, talent, and resilience. Next month Mera Lyari will release, showing the true face of Lyari:… pic.twitter.com/v2FsVMfWsB

— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) December 13, 2025

ان کے مطابق آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’میرا لیاری‘ علاقے کے اصل کلچر اور تشخص کو اجاگر کرے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہاکہ دھرندھر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے اور اس فلم کے ذریعے لیاری کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ لیاری تشدد کا نہیں بلکہ امن، ثقافت، ٹیلنٹ اور جدوجہد کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم ’میرا لیاری‘ کے ذریعے دنیا کو اس علاقے کی اصل تصویر دکھائی جائے گی، جس میں امن، خوشحالی اور فخر کو نمایاں کیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق اس فلم کی ریلیز آئندہ ماہ متوقع ہے اور یہ لیاری کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان مخالف فلم دھرندر سندھ حکومت شرجیل میمن میرا لیاری فلم وزیر حکومت وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان مخالف بھارتی فلم دھرندر کا جواب، سندھ حکومت کا ’میرا لیاری‘ فلم ریلیز کرنے کا اعلان
  • "پیکس سیلیکا" میں بھارت کی غیر شمولیت مودی حکومت کی سفارتی ناکامی ہے، کانگریس
  • حکومت مخالف احتجاج، بلغاریہ کے وزیرِ اعظم مستعفی
  • بنگلادیش میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
  • وزیراعلیٰ کے پی نے بلٹ پروف گاڑیاں وفاق کو واپس نہیں بھجوائیں، ذرائع
  • تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی سے سیاسی مفاہمت کیلئے تیار
  • وزیراعظم کا ڈاکٹروردہ کے قتل کا نوٹس، آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب
  • وزیراعظم کا ڈاکٹروردا کے قتل کا نوٹس، آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب
  • پی ٹی آئی کا 20 دسمبر کو قومی کانفرنس بلانے کا اعلان
  • اپوزیشن حالات کو اس نہج پر لے گئی جہاں سے واپسی ممکن نہیں، ایاز صادق