Express News:
2025-04-23@00:24:20 GMT

تعلیم کا عالمی دن مصنوعی ذہانت کے تناظر میں

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

حیدر آباد:

3دسمبر 2018ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی جس میں 24 جنوری کو ’’تعلیم کا عالمی دن‘‘ منانے کا اعلان کیا گیا جس کا موضوع امن اور ترقی کے لیے تعلیم کا کردار قرار پایا۔ یونیسکو تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے طور پر شعبۂ اقوام متحدہ کے اہم افراد کے ساتھ مل کر اس دن کو سالانہ منانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

24 جنوری2019ء کو تعلیم کا پہلا عالمی دن منایا گیا۔ تعلیم کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کا سائنسی، ثقافتی اور تعلیمی ادارہ یونیسکو دنیا بھر میں نفرت پر مبنی اظہار کے پھیلاؤ کو روکنے میں اساتذہ کے بنیادی کردار کو اجاگر کررہا ہے۔ اس دن پر یونیسکو نے کہا ہے کہ تعصب، تفریق اور تشدد کو ہوا دینے والے بیانیوں کا مقابلہ کرنے میں تعلیم کی خاص اہمیت ہے۔

تعلیم کے عالمی دن پر یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے Audrey Azoulay نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ تعلیم کو انسانی وقار اور امن کی اقدار کے فروغ کا ترجیحی ذریعہ بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ اگر نفرت الفاظ سے شروع ہوتی ہے تو امن کا آغاز تعلیم سے ہوتا ہے۔ انسان جو کچھ سیکھتا ہے اس سے دنیا کے بارے میں اس کا نقطۂ نظر تبدیل ہوجاتا ہے اور تعلیم سے ہی یہ تعین ہوتا ہے کہ ہم دوسروں کے ساتھ کیسا طرزعمل رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی یوم تعلیم 2025 کا تھیم ہے ’’AI اور تعلیم ‘‘ آٹومیشن کی دنیا میں انسانی ایجنسی کا تحفظ‘‘

’’مصنوعی ذہانت اور تعلیم، چیلینجز اور مواقع ‘‘ یہ تھیم تعلیم کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرتی ہے تاکہ لوگوں کو مہارتوں اور علم سے آراستہ کیا جاسکے۔ شعبۂ تعلیم میں مصنوعی ذہانت کا استعمال وہ موضوع ہے جو اس وقت پوری دنیا میں زیربحث ہے۔ مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر ایسے ڈیجیٹل پروگرام مرتب کیے جاسکتے ہیں جن کے ذریعے طالب علم کی تعلیمی استطاعت، مہارت، حصول علم کی رفتار، اہداف تک رسائی وغیرہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی سسٹم استاد کے بغیر بھی طلباء کی مشکلات کو دور کرسکتا ہے۔ اس میں اتنی صلاحیت ہے کہ فوری طور پر جواب دے سکتا ہے۔ تعلیمی ادارے مواد کی ترقی، نصاب کی ڈیزائننگ، آن لائن لرننگ پلیٹ فارمز اور انتظامی کاموں کے لیے AIکی مہارتوں، کو استعمال کررہے ہیں۔ AI تحقیقی مقالے ترتیب دینے میں پریزنٹیشنز اور نوٹس بنانے اور دیگر انتظامی امور کے لیے کارآمد ہے۔ AI ایک کثیرالضابطہ شعبہ ہے جو کمپیوٹر سائنس، ریاضی، انجنیئرنگ اور نظری سائنس کو یکجا کرکے ایسی ذہین مشینیں بناتی ہے جو انسانوں اور ماحول کے ساتھ تعامل کرسکیں۔

یونیسکو کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ نو سال میں اسکول جانے والے بچوں کی تعداد میں مجموعی طور پر چار کروڑ کا اضافہ ہوا ہے لیکن یہ ترقی ہر جگہ یکساں نہیں ہے اور امیر و غریب ممالک کے مابین اس حوالے سے بڑا فرق پایا جاتا ہے۔ امیر ممالک ہر سال ہر بچے کی تعلیم پر اوسطاً 8,543 ڈالر صرف کرتے ہیں جب کہ متوسط درجے کی آمدنی والے ممالک میں حکومتیں فی بچہ اوسطاً 55  ڈالر خرچ کرتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015ء اقوام متحدہ کی جانب سے تعلیم کے حق کو پائے دار ترقی کے لیے ضروری قرار دیے جانے کے بعد اسکول جانے والے بچوں کی تعداد میں ہونے والا اضافہ تسلی بخش نہیں ہے۔ کم آمدنی والے ممالک میں اسکول جانے کی عمر میں 33 فی صد بچے اور نوعمر افراد تعلیم سے محروم ہیں جب کہ اچھی آمدنی والے ممالک میں یہ شرح تین فی صد ہے۔ یونیسکو کی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں حکومتی سرمایہ کاری کا فقدان بچوں کو اسکول سے محروم رکھنے کا سبب ہے۔

جن ممالک پر قرضوں کا بوجھ ہے وہاں اور بھی خراب صورت حال دیکھنے کو ملتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افریقہ میں بہت سے ممالک ہر سال قرضوں کی واپسی پر جو رقم خرچ کرتے ہیں وہ ان کے تعلیمی بجٹ کے برابر ہے۔ ان ممالک میں دی جانے والی مدد 2019ء میں 9.

3 فی صد تھی جو 2022ء میں کم ہوکر 7.6فی صد رہ گئی۔

یونیسکو جی 20(G20) ممالک کے سربراہ برازیل کے تعاون سے فروغ تعلیم کے لیے مخصوص مالیاتی طریقہ کار وضع کرنے کے لیے کہہ رہا ہے جس میں تعلیمی ترقی کے لیے ممالک کو قرضوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ہماری دنیا تاریخ کے ایک منفرد موڑ پر ہے جو بے مثال رفتار سے بدل رہی ہے۔ بدلتی ہوئی تبدیلی کے اثرات سماجی، ماحولیاتی اور تکنیکی رجحانات تعلیمی نظام کو بدل رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت نے دنیا بھر میں ہر شعبے میں انقلاب برپا کردیا ہے خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں اس کی اہمیت بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ AIکی وجہ سے دنیا بھر میں ترقی کے نئے دروازے کھلے ہیں۔ کوئی ملک سائنسی و فنی علوم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔

AIکے فائدے اور نقصانات دونوں ہیں۔ یہ استعمال کرنے والے پر ہے کہ وہ اس کا مثبت یا منفی استعمال کرتا ہے۔

AIکی مدد سے ہر طالب علم اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق تعلیمی مواد تیار کرسکتا ہے۔ طلباء کسی بھی تصور کو سمجھ کر نمایاں کام یابی حاصل کرسکتے ہیں۔ AIکی مدد سے وقت کی بچت کرنا ممکن ہوگیا ہے۔ طلباء کو اپنی کارکردگی کے لیے فوری رائے میسر آجاتی ہے۔ اس طرح طلبا کو اپنی غلطیاں سمجھنے اور انہیں سدھارنے کا موقع ملتا ہے اور ان کے سیکھنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ انہیں نتائج کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ اگر کسی طالب علم کو ہوم ورک کرتے وقت کوئی کانسپٹ سمجھ نہ آئے اور استاد موجود نہ ہو تو وہ AI کی مدد لے سکتا ہے۔

وہ AI ٹولز سے پوچھ سکتا ہے کہ ’’یہ مساوات کیسے حل کی جائے؟‘‘ طلبہ اپنی مضمون نگاری کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اس ٹیکنالوجی سے مدد لے سکتے ہیں۔ ترجمہ کرنے کے لیے AI فوری طور پر آپ کی مدد کرتا ہے۔ اس کی مدد سے طلباء مختلف زبانوں میں مواد تیار کرکے اسے پوری دنیا کے طلباء تک پہنچا سکتے ہیں اور غیرملکی زبانوں کے مواد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تعلیمی نصاب کو اپ ڈیٹ اور بہتر بنایا جاسکتا ہے جس سے تعلیمی معیار میں اضافہ ہوتا ہے۔

 AI نظام معذور طلبا کے لیے بھی بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ مثلاً نابینا طلبا کے لیے AI پر مبنی ٹیکسٹ ٹو اسپیک ٹولز اور سماعت سے محروم طلبا کے لیے AI پر مبنی سائن لینگویج، ٹرانسلیشن ٹولز، مصنوعی ذہانت کے ذریعے کوئی بھی زبان سیکھنا ماضی کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوگیا ہے۔

 اساتذہ بھی مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ایک کام یاب معلم بننے کے لیے ایک معلم کو جدید رجحانات، تکنیکوں اور ذرائع کا علم ہونا ضروری ہے جنہیں استعمال کرکے وہ طلباء کو بہترین انداز میں پڑھاسکتے ہیں اور انہیں مستقبل میں کام یاب بناسکتے ہیں۔ اساتذہ کو مصنوعی ذہانت اور اس کے استعمال کی مہارتوں سے آراستہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ تعلیمی روبوٹ کی ایجاد نے سب کو حیران کردیا ہے۔

یہ روبوٹ کسی بھی سوال کا جواب فوری طور پر دیتے ہیں۔ پاکستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ سہیلی اے آئی ٹیچر جو تمام مضامین پر مہارت رکھتی ہے، کو ایک نجی تعلیمی ادارے میں متعارف کرادیا گیا ہے۔ اس کو ’’مس عینی‘‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ مس عینی مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کردہ ایک روبوٹک ٹیچر ہے۔ وہ طالبات کے سوالات کا بروقت جواب دیتی ہے اور تقریباً تمام مضامین بڑی مہارت سے پڑھاتی ہے۔

مس عینی پاکستان کی پہلی اے آئی ٹیچر ہے جو کراچی کے ایک نجی اسکول میں مونٹیسوری سے لے کر میٹرک تک کے طلباء کو پڑھاتی ہے۔ بچے بھی مس عینی سے بہتر متاثر ہوئے ہیں اور پڑھائی میں ان کی دل چسپی مزید بڑھ گئی ہے اگر اس طرح کے AI ٹیچرز سرکاری اسکول میں بھی متعارف کرائیں تو تعلیمی معیار کو بہتر کرنے اور دیگر درپیش مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ طلباء کے مطابق روبوٹک کلاسز میں پڑھنے کا مزہ ہی الگ ہے۔

 پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں روایتی طریقہ تعلیم نافذ ہے اسی وجہ سے پاکستان کا معیار تعلیم ناقص ہے۔ خواندگی کی شرح بہت کم ہے۔ پاکستان کے تعلیمی نظام کو محدود وسائل، عدم مساوات اور قابل اساتذہ کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے کیوںکہ مستقبل قریب میں پورا عالمی ڈھانچا AI پر منتقل ہوجائے گا۔ تعلیمی میدان میں مصنوعی ذہانت کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کے لیے بڑے پیمانے پر وسائل اور انفراسٹرکچر کی ضرورت نہیں۔ صرف ایک موبائل یا لیب ٹاپ اور انٹرنیٹ کی مدد سے گھر بیٹھے آپ دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں اور ماہرین سے کسی بھی مضمون کو سیکھ سکتے ہیں۔

تعلیم کی ترقی میں رکاوٹ کی ایک بڑی وجہ انٹرنیٹ کی سست رفتار بھی ہے۔ سست رفتار انٹرنیٹ کی وجہ سےAI کا استعمال بھی متاثر ہورہا ہے۔ طلباء بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پہلے ہی بے حال ہیں جب کہ دوسری طرف انٹرنیٹ کی سست رفتار کے باعث طلباء امتحانات کی تیاری میں پریشان نظر آتے ہیں۔

تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ حکومت انٹرنیٹ تک معیاری اور سستی رسائی کو یقینی بنائے۔ تعلیمی اداروں میں انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ بلاشبہہ 2025ء مصنوعی ذہانت میں زیادہ سرمایہ کاری اور تعلیمی ترجیحات کا سال ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں ایسے تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں جہاں عملی تعلیم اور تحقیق پر زور دیا جائے۔ تعلیمی بجٹ کو دگنا کیا جائے۔ ٹیوشن کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ یکساں جدید نصاب تعلیم رائج کیا جائے۔ اب وقت آگیا ہے کہ یہ تعلیم کا پورا نظام تبدیل کیا جائے۔ 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت اقوام متحدہ فوری طور پر انٹرنیٹ کی اور تعلیم ممالک میں کی مدد سے گیا ہے کہ تعلیم کا سکتے ہیں تعلیم کے عالمی دن کے لیے AI ترقی کے ہے اور اور ان

پڑھیں:

فیصل بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ حبیب یونیورسٹی

 پاکستان کے معروف اسلامی بینک، فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حبیب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور تعلیم کے فروغ و معاشرتی ترقی کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ حبیب یونیورسٹی سائنس اور آرٹس کا ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے، جو نوجوان قائدین اور مفکرین کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہے۔

اس موقع پر فیصل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین میاں محمد یونس نے بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین کے ہمراہ یونیورسٹی کے کیمپس کا دورہ کیا اور حبیب یونیورسٹی کے صدر واصف اے رضوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیم کے فروغ، ادارہ جاتی استحکام اور دیرپا باہمی اشتراک کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ ایک روشن اور مستحکم مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکے۔

یہ ملاقات فیصل بینک کی موثر شراکت داریوں پر توجہ کی عکاسی کرتی ہے جو دیرپا معاشرتی اقدار پیدا کرتی ہیں۔ جامع سماجی ترقی میں حصہ ڈالنے کے اپنے وژن کے تحت فیصل بینک کا حبیب یونیورسٹی سے تعاون اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ تعلیم ہی ترقی اور مساوات کا ایک بنیادی ستون ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمد یونس نے کہا، ”ہماری خدمات صرف بینکنگ تک محدود نہیں، بلکہ ہمارا مقصد ایک باشعور، مستحکم اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ہے۔ حبیب یونیورسٹی جیسے اداروں کی معاونت کے ذریعے ہم انسانی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور معاشرے میں مثبت اور پائیدار اثرات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔“

حبیب یونیورسٹی کے صدر واصف اے رضوی نے فیصل بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا، ”ہم تعلیم اور سماجی ترقی کے حوالے سے فیصل بینک کی معاونت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ معاونت اس مشترکہ یقین کو تقویت دیتی ہے کہ تعلیمی اداروں اور دیگر اداروں کے مابین پائیدار شراکت داری مستقبل کی نسلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور طویل المدتی قومی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔“

ایسے اقدامات کے ذریعے فیصل بینک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کی حیثیت سے پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ایسے اداروں سے تعاون کررہا ہے جو تعلیم، ترقی اور طویل المدتی سماجی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • فیصل بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ حبیب یونیورسٹی
  • طلباء کے لیےرجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
  • ٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا
  • نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال
  • بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی
  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، بنیادی رکاوٹیں کیا ہیں؟
  • کنول عالیجا، مصنوعی ذہانت کے بل پر عالمی کاروباری اداروں تک رسائی پانے والی باہمت خاتون