پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
راولپنڈی: پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیے جبکہ طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کیلئے براہ راست اڑان بھری اور اس دوران ایئر ٹو ایئر ایندھن بھی بھرا۔
زرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے، مشق میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے پی اے ایف کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کثیر قومی فضائی جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری 2025ء سعودی عرب میں منعقد ہورہی ہے،ان مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کا جے ایف-17تھنڈر بلاک IIIلڑاکا طیاروں پر مشتمل دستہ سعودی عرب پہنچ گیا، جس میں فضائی اور زمینی عملہ شامل ہے۔
بیان کے مطابق پی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کیلئے براہ راست اڑان بھری اور اس دوران ایئر ٹو ایئر ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ جے ایف سترہ طیاروں کی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، پاک فضائیہ کے پائلٹس اے ای ایس اے ریڈار اور بی وی آر ار میزائلوں سے لیس جے ایف 17تھنڈر بلاک تھری کے ساتھ شریک ہوں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری دیگر جدید لڑاکا طیاروں کے مد مقابل آئیں گے۔
اسپیئرز آف وکٹری 202 میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، یونان،قطر، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ کے جدید لڑاکا طیارے اور کمبیٹ سپورٹ ایلیمنٹس بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی شاہی فضائیہ پانچویں بار سپیئرز آف وکٹری کی میزبانی کر رہی ہے، یہ مشق تکنیکی ترقی، ایئر پاور ایپلی کیشن میں بڑھتی ہوئی پیچیدگی اور مشترکہ فضائی دفاعی چیلنجوں میں شریک فضائیہ کے اندر باہمی تعاون کو بڑھانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کے جے ایف سعودی عرب پہنچ فضائی جنگی کے مطابق
پڑھیں:
کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی کا اجلاس ،ایجنڈا منظور
لاہور(کامرس رپورٹر) کینال ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ ملتان روڈ لاہور کا سالانہ اجلاس عام سوسائٹی آفس سے ملحقہ حضرت عثمان غنی ؓ پارک میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں صدر کیافت اللہ ، سیکرٹری خضر حیات، فنانس سیکرٹری محمد اشرف ،میاں اظہر، فرحان احمد اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ کوآپریٹوز کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار ہائوسنگ II فخر زمان نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری خضر حیات نے ممبران کے سامنے ایجنڈا پیش کیا جسے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اس موقع پر صدر کفایت اللہ نے کہا سوسائٹی کے تمام مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔