بنگلا دیش کا پاکستانی منڈیوں کا رخ کرنے کا فیصلہ، چینی درآمد کرنے کا خواہاں
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد: بنگلا دیش کے تاجروں نے پاکستانی منڈیوں کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بنگلا دیش کو اس وقت چینی کی قلت کا سامنا ہے، بنگلا دیش پاکستانی 15 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ابتدائی طور پر بنگلا دیش پاکستان کی موجودہ فصل سے 15 ہزار میٹرک ٹن تک ریفائنڈ چینی درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،ٹی سی بی نے چینی کے لئے مخصوص ضروریات کا خاکہ پیش کیا۔ خیال رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں بنگلا دیش اپنی مقامی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ذریعے پاکستان سے تقریباً 25 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کر چکا، گزشتہ ماہ 25 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کے بعد اس وقت 50 ہزار میٹرک ٹن چاول کی درآمد کا معاہدہ جاری ہے جسے اگلے ہفتے تک اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد بنگلا دیش کرنے کا
پڑھیں:
بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا وینٹی لیٹر پر منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-15
ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ خالدہ ضیاء شدید سانس کی تکلیف اور متعدد اضافی طبی پیچیدگیوں میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے نظامِ تنفس اور دیگر اہم اعضاء کو سپورٹ فراہم کرنے کیلیے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیاء گزشتہ ماہ 23 نومبر کو دل اور پھیپھڑوں میں
انفیکشن کی شکایت پر اسپتال منتقل کی گئی تھیں، جہاں ان کی حالت مسلسل بگڑتی رہی۔