انڈے اور مونگ پھلی بیچنے والا نوجوان بالی وڈ کا لیجنڈری اداکار کیسے بنا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین جونی واکر کا شمار ان ستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور عزم سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔
جونی واکر نے اپنی زندگی میں نہایت مشکل وقت دیکھا۔ وہ کبھی انڈے اور مونگ پھلی بیچ کر گزر بسر کرتے تھے، لیکن ان کا عزم اور شوق انہیں بالی ووڈ کی بلندیوں تک لے گیا۔
جونی واکر کا اصل نام بدرو دین قاضی تھا۔ اپنے 20 سال کے کٹھن دور میں انہوں نے اندور کی گلیوں میں مونگ پھلی اور انڈے بیچے۔ بعد میں ممبئی کے ایک بس کنڈکٹر کی نوکری ملی، جسے انہوں نے ایک اداکارانہ انداز میں کیا۔ اپنے مسافروں کو مزاحیہ انداز میں ٹکٹ دیتے ہوئے، وہ اپنے اندر چھپے اداکار کو دنیا کے سامنے لانے کا خواب دیکھتے رہے۔
جونی واکر کی زندگی بدلنے کا موقع تب آیا جب معروف ڈائریکٹر گرو دت نے ان کی اداکاری دیکھی اور انہیں فلم "بازی" میں موقع دیا۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور 300 سے زائد فلموں میں اپنی کامیڈی اور لاجواب اداکاری سے دل جیت لیے۔
جونی واکر نے دلیپ کمار کے ساتھ تاریخی فلم "مغلِ اعظم" میں بھی کام کیا۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں "پیاسا"، "چودھویں کا چاند"، "ٹیکسی ڈرائیور"، "مادھومتی"، "گیٹ وے آف انڈیا"، اور "سائدی" شامل ہیں۔
حالانکہ جونی واکر کا انتقال کئی سال پہلے ہو چکا ہے، لیکن ان کے کردار آج بھی فلموں کے شوقین افراد کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے ثابت کیا کہ کوئی بھی خواب حاصل کرنا ممکن ہے، اگر آپ عزم کے ساتھ محنت کریں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ کا 600 کروڑ کمانے والی دوسری بالی ووڈ فلم بن گئی
معروف بھارتی اداکار وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ نے ناصرف باکس آفس پر دھوم مچائی ہوئی ہے بلکہ فلمی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ چھاوا 600 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی تیسری بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔
وکی کوشل کے والد شام کوشل جو کہ بالی ووڈ کے معروف ایکشن ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ’چھاوا‘ فلم کو بلاک بسٹر بنایا۔
شام کوشل نے فلم کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 600 ناٹ آؤٹ، چھاوا بھارت میں 600 کروڑ کا ہندسہ عبور کر گئی۔ پشپا 2 اور استری 2 کے بعد چھاوا یہ سنگ میل عبور کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے۔ آل ٹائم بلاک بسٹر۔ ’شکر رب دا تے سب دا کہ چھاوا کو اتنا پیار دیا‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Sham Kaushal (@shamkaushal09)
اگرچہ فلم نے بھارت میں 600 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کر لی ہے لیکن فلم کی عالمی کمائی اس سے کہیں زیادہ ہے۔ سیکنک ویب سائٹ کے مطابق فلم کی عالمی کمائی 807.6 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔
اداکارہ رشمی کا مندانا، جو فلم میں سنبھاجی مہاراج کی اہلیہ یسو بائی بھونسلے کا کردار نبھا رہی ہیں انہوں نے بھی سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر فلم کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ ہمیں خوش کرتے ہیں‘۔
Your love always makes us happy! ❤️ pic.twitter.com/Hwahd4Iwpq
— Rashmika Mandanna (@iamRashmika) April 21, 2025
واضح رہے کہ چھاوا ایک مشہور مراٹھی ناول پر مبنی ہے۔ فلم میں وکی کوشل نے بہادر مرہٹہ حکمراں چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ رشمیکا مندانا نے ان کی بیوی مہارانی یسوبائی کا کردار نبھایا ہے۔ وکی اور رشمی کے علاوہ فلم میں اکشے کھنہ، آشو توش رانا، اور دیویا دتہ بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ چھاوا رشمیکا مندانا وکی کوشل