ترکیہ، ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ترکیہ کے ایک سیاحتی علاقے کے ہوٹل میں آتشزدگی واقعے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی حصے تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم ہوٹل کی کثیر منزلہ عمارت آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منزلوں تک پھیل گئی، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار
—فائل فوٹوگوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے 4 مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
اس حوالے سے ترجمان ہولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے کامونکی، قلعہ دیدار سنگھ، ایمن آباد اور گرجاکھ میں ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور تین زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔