لاہور:

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ مدارس کو بھی اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے۔ 

جامعہ نعیمیہ میں سالانہ تقریبات کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ قرآن وسنت کی تعلیمات قیامت تک انسانیت کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں جو طلبا پڑھتے ہیں، علماء بن کر امت کے سامنے آتے ہیں، وہ اسی کے داعی ہوتے ہیں کہ ہر مسلمان اپنی آخرت کے لیے فکرمند ہو۔ 

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بتایا کہ اختتامی سیشنز میں 2 سو سے زائد طلبہ کو دستار فضلیت و انعامات اور 70 سے زائد طلبہ کرام کو میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ رواں سال جامعہ نعیمیہ سے 67عالم، 10مفتی، 47 قراء اور 50 حفاظ کرام نے سند فراغت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام اپنی تعلیمات کے ذریعے معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور نوجوان نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،  مدارس اپنے پس منظر اور خدمات کے لحاظ سے اسلامی معاشرے کا ایک ایسا حصہ ہیں جن کی تاریخ اور خدما ت سنہرے الفاظ سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔

ڈاکٹر راغب نعیمی نے مطالبہ کیا کہ مدارس کو بھی اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، ثروت اعجاز قادری

چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے مطالبہ کیا ہے کہ امداد کی فراہمی فوری اور بلا رکاوٹ یقینی بنائی جائے، جنگ بندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، اسرائیلی جنگی جرائم پر عالمی عدالت میں مقدمات قائم کیے جائیں، غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لیے عملی میکانزم بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ محض کاغذی اعلان بن کر رہ گیا ہے، کیونکہ اسرائیل نے امدادی سامان کی ترسیل پر پابندیاں برقرار رکھ کر عالمی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کی تمام اقدار کو پامال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ غزہ میں 15 لاکھ سے زائد بیگھر فلسطینی اب بھی خوراک، ادویات، پینے کے پانی، بجلی اور رہائش جیسی بنیادی ضروری سہولیات سے محروم ہیں، یہ صورتحال کسی جنگ بندی سے مطابقت نہیں رکھتی بلکہ ظلم اور محاصرے کا تسلسل ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسرائیل نے امدادی راستے بند کرکے، ٹرکوں کی تعداد محدود کر کے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی گئی امداد کو روک کر پوری دنیا کا مذاق بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کردار سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے۔ چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ فلسطینی قوم پر مسلسل بربریت اور معاشی محاصرے کے باوجود ان کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صفائی ستھرائی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے‘ مولانا عبد الماجد
  • اسلام آباد میںوفاقی کونسل بنانے کی تجویز مسترد کرتے ہیں‘رندھاوا
  • کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات27دسمبر کو ہونگے،شیڈول جاری 
  • غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، ثروت اعجاز قادری
  • جتھے لانا یا لشکر کشی کرانا، یہ سینیٹ میں نہیں ہوسکتا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
  • قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ماں کا دودھ پلانا دینی حکم‘ ذمہ داری: وزیر مذہبی امور
  • مدارس جدید چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کررہے ہیں‘ مولانا عبد الوحید
  • ترکی کو غزہ کی امن فورس میں شامل کیا جائے، امریکی سفارتکار
  • ڈاکٹر وردہ قتل کیس، 6 رکنی جے آئی ٹی کی تشکیل
  • جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد قرآن کے نظام کا عملی نفاذ ہے‘ حمیرا طارق