پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں کھانے پینے کی اشیا کے ریٹس کیا ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اراکین پارلیمنٹ کی عیاشیوں کا ہمیشہ سے چرچا رہتا ہے، تصور یہ کیا جاتا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو ہر ہوٹل، ایئر ٹکٹ سمیت دیگر سہولیات میں خاصی رعایت دی جاتی ہے۔
وی نیوز نے پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا کا دورہ کیا اور معلوم کرنے کی کوشش کی کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین پارلیمنٹ کو کون سی اشیا کن نرخوں پر دستیاب ہیں، اور کیا اراکین پارلیمنٹ اور عام آدمی کو ایک ہی نرخ پر کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جاتی ہیں؟۔
یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، نیا نام کیا ہو گا؟
وی نیوز کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینیئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا میں کھانا نجی کیٹرنگ کمپنی کو دیا جاتا ہے، گزشتہ 9 ماہ سے ’اولیو کیٹرز‘ نامی کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا گیا تھا اور 11 جنوری کے بعد سے اب لاہور کی ایک نجی کمپنی کو یہ ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں ریٹ ایک کمیٹی کی جانب سے طے کیے جاتے ہیں جبکہ ان ریٹس میں اضافے کے لیے کمیٹی سے پیشگی اجازت ضروری ہوتی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اس وقت دو کیفے ٹیریاز ہیں، ایک اراکین پارلیمنٹ اور ان کے مہمانوں کے لیے ہے جس کی ریٹ لسٹ الگ ہے جبکہ ایک کیفے ٹیریا نیچے والے فلور میں موجود ہے جو کہ قومی اسمبلی کے اسٹاف کے لیے ہے، اس کیفے ٹیریا کا ریٹ اراکین کے کیفے ٹیریا سے نسبتاً کم ہوتا ہے۔
اراکین پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں چائینز، پاکستانی، باربی کیو سمیت 50 مختلف کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں۔ اس کیفے ٹیریا کی ریٹ لسٹ کے مطابق کلب سینڈوچ کی قیمت 400 روپے، چکن برگر کی قیمت 375 روپے، چکن کڑاہی کی قیمت 1600 روپے، مٹن کڑاہی 3 ہزار روپے جبکہ چکن بریانی 350 روپے میں دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ دال ماش کی دو لوگوں کے لیے پلیٹ کی قیمت 285 روپے اور سبزی کی قیمت بھی 285 روپے ہے، باربی کیو آئٹم میں 9 پیس چکن بوٹی کی قیمت 750 روپے، ریشمی کباب کی قیمت 385 روپے جبکہ 9 پیس فش تکہ کی قیمت 795 روپے ہے۔
چائنیز کھانوں میں چکن منچوریئن 525 روپے، چکن چلی ڈرائی 500 روپے، چکن فرائیڈ رائس 320 روپے میں دستیاب ہیں۔
اسی طرح ناشتے میں پراٹھا 70 روپے، 2 بریڈ سلائس جیم اور مکھن کے ساتھ 175 روپے، فرائی انڈا 60 اور آملیٹ 75 روپے میں دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ سادہ نان 25 روپے، روغنی نان 30 روپے، کلونجی نان 65 اور چیز نان 125 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ گرین سلاد کی قیمت 125 روپے، رشین سلاد کی قیمت 235 روپے اور رائتہ اور منٹ ساس کی قیمت 95 روپے ہے۔
کیفے ٹیریا میں سوپ 150 روپے، فرنچ فرائز 150 روپے، 6 پیس فنگر فش 750 روپے، چائے کا کپ 100 روپے، قہوا 60، کافی 175، فریش جوش اور شیکس 250 روپے میں دستیاب ہیں۔
اسی طرح میٹھے میں کھیر 150 روپے، فروٹ ٹرائفل 150 روپے، چاکلیٹ براؤنی 2 پیس 175 روپے میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری، ’سہولتکاری کس نے کی‘؟
پارلیمنٹ ہاؤس میں اسٹاف کے لیے موجود کیفے ٹیریا میں دال کی پلیٹ 130 روپے، چکن قورمہ 230 روپے، چکن پلاؤ 250 روپے، پراٹھا 60 روپے، آملیٹ 70 روپے اور چائے 60 روپے میں دستیاب ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اراکین پارلیمنٹ اشیا کی قیمت پارلیمنٹ کیفے ٹیریا پارلیمنٹ ہاؤس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اراکین پارلیمنٹ اشیا کی قیمت پارلیمنٹ ہاؤس وی نیوز اراکین پارلیمنٹ پارلیمنٹ ہاؤس دستیاب ہیں کی قیمت کے لیے
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز
کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث زیورات خریدنے والے افراد کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونا 5,059 روپے اور فی تولہ سونا 5,900 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ تازہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3454 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا تھا، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 8100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے تک پہنچا، اور 10 گرام سونا 6944 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے کا ہو گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق موجودہ عالمی معاشی غیر یقینی، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، اور سرمایہ کاروں کے رجحان کی تبدیلی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔
قیمتی دھات کی یہ بڑھتی ہوئی قیمتیں نہ صرف عام خریداروں کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ زیورات سازی کی صنعت کے لیے بھی ایک چیلنج بن چکی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو سونا مستقبل قریب میں نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ ٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان چائنا میڈیا گروپ کے ایونٹ “گلیمرس چائینیز 2025 ” کا کامیاب انعقادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم