ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی . لائسنس حاصل کرنے کے لئے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ٹریفک پولیس نے صوبے میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں ترمیم کی ہے۔موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت صوبائی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی ہے۔عمر کے تقاضے کو پورا کرنے والے درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں جانے سے پہلے آن لائن پری اپائنٹمنٹ حاصل کرنا ہوگی اور ٹوکن لینے کے بعد انہیں اپنے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ساتھ نامزد برانچ میں ذاتی طور پر حاضر ہونا ہوگا۔رجسٹریشن کے بعد، درخواست دہندگان کو میڈیکل آفیسر کے ذریعہ فٹنس امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے افراد کو پہلے لرنر کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہوگا، جو ایک سال کے لیے ہوگا۔محکمہ ٹریفک کاروں اور موٹرسائیکلوں دونوں کے لیے مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرتا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس لائسنس حاصل کے لیے
پڑھیں:
بہاولپور: ریسٹورنٹ، بیکری، بیوریجز پلانٹ پر جرمانے
— فائل فوٹوبہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹ، بیکری اور بیوریجز پلانٹ پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران...
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی اہلکاروں نے دبئی چوک، غلہ منڈی روڈ اور حسینی چوک کے علاقوں میں کارروائی کی۔
اس موقع پر اتھارٹی نے چائینیز نمک، زائد المیعاد چکن اور فنگس زدہ سبزیاں تلف کر دیں۔