مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر میں صیہونی جارحیت میں 6 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنین کیمپ کے قریب الزہرہ اسکول کے قریب ایک گاڑی پر بمباری کی، جب کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے کیمپ پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قابض صیہونی فوج کی جارحیت میں 6 شہری شہید جبکہ 35 زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی زرائع کے مطابق اس علاقے سے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے انخلا کے چند دن بعد قابض فوج نے جنین میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس کو "آہنی دیوار" کا نام دیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنین کیمپ کے قریب الزہرہ اسکول کے قریب ایک گاڑی پر بمباری کی، جب کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے کیمپ پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔ ادھر مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنین کیمپ کے قریب العمل اسپتال میں قابض فوج کی گولیوں سے ایک ڈاکٹر اور ایک نرس زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی دراندازی شروع ہونے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز جینین کیمپ کے آس پاس سے پیچھے ہٹ گئیں۔ اسرائیلی اخبار "Haaretz" کے مطابق قابض فوج نے آپریشن شروع ہونے سے قبل فلسطینی اتھارٹی کی فورسز کو علاقے سے پیچھے ہٹنے کو کہا۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے علاقے میں جاری فوجی آپریشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں دراندازی کی۔ اسرائیلی فوجی کمک کو الجلمہ چوکی سے جینین کی طرف بڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زخمی ہو گئے کیمپ کے کے قریب
پڑھیں:
غزہ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینی شہید 2 سو سے زائد زخمی
فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51,157 فلسطینی شہید اور 116,724 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ 48 گھنٹوں میں 92 فلسطینی شہید اور 2 سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی کے مختلف علاقوں پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پٹی کے ہسپتالوں میں 92 فلسطینی شہید اور 219 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51,157 فلسطینی شہید اور 116,724 زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 مارچ کی صبح غزہ پر قابض فوج کی جانب سے تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے 1783 فلسطینی شہید اور 4683 زخمی ہوئے ہیں۔