اوکاڑہ میں شادی ہال سے طلائی زیورات چرانے والے 2 کم عمر چور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
علامتی تصویر۔
اوکاڑہ میں شادی ہال سے طلائی زیورات چرانے والے 2 کم عمر چور گرفتار کرلیے گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق ملزمان کی زیورات چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
پولیس بتایا کہ ملزمان نے 6 روز قبل فیصل آباد روڈ پر شادی ہال سے دلہن کے زیورات چرائے، ملزمان کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے زیورات خریدنے والے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چارسدہ؛ رشتے کے تنازع پر فائرنگ، دو خواتین ٹیچر قتل
چارسدہ:ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 استانیاں جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔
فائرنگ سے ایک اسکول ٹیچر موقع پر جبکہ دوسری اسپتال میں دم توڑ گئی، دونوں اسکول ٹیچرز کا تعلق پڑانگ سے ہے۔
پولیس کے مطابق وجہ عناد رشتہ کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔