وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن نے ایوان کو مچھلی بازار بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان کو مچھلی بازار بنادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، وزیر اعظم کی آمد پر حکومتی اراکین نے شیر آیا شیر آیا کے نعرے بازی شروع کی تو اپوزیشن اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف خوب نعرے بازی کی، جس پر مسلم لیگ ن کے اراکین نے شہباز شریف کے گرد حفاظتی حصار باندھ لی۔
ایوان مچھلی بازار بننے کے بعد بھی اجلاس میں رکن اسمبلی آسیہ ناز نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران مرد اور خواتین ووٹروں کے درمیان مسلسل پائے جانے والےصنفی فرق پرتوجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ جس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس فرق کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حکومت اس سے متعلق مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے، نادرا اور دیگر ادارے بھی کام کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اراکین نے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات, ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے. ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی.