وزیر اعظم نے ایف بی آر افسران کو نقد انعامات دینے کی سکیم کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران کو نقد انعامات دینے کی سکیم کی منظوری دے دی۔
روز نامہ امت نے ذرائع ایف بی آر کے حوالے سے بتایاکہ نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیے جائیں گے۔ایف بی آر افسران کو انعامات دینے کی سکیم کے لئے 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کی وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے۔
قبل ازیںایف بی آر نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینئر افسران کے لئے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق کارکردگی بنیاد پر ایف بی آر افسران کو اے سے ای تک کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا اور سینئر افسران کو بطور انعام نئی گاڑی ، تنخواہوں میں اضافہ اور اضافی الاو¿نس دیا جائے گا۔
کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو افسران کو ای میل اور موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام فیلڈ فارمیشنز تجرباتی بنیاد پر ریٹنگ سسٹم کے اجراء کے لئے تیار رہیں اس دوران گریڈ 17 اور بڑے افسران کو کوئی اسائمنٹ نہیں دی جائے گی۔
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی سے بہتر کوئی جگہ نہیں :ممتاز تاجر رہنماچودھری اشرف گل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: افسران کو ایف بی آر
پڑھیں:
ایم آئی ایس نہ ای حج سسٹم کھلا جاسکا، 67ہزار عازمین حج کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا
لاہور(اوصاف نیوز)67ہزار عازمین حج کی روانگی کیلئے کوششیں جاری،کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، وزارت نے ایم آئی ایس کھولا نہ سعودی حکومت نے ای حج کا سسٹم، بلکہ اتوار کی رات تک جاری RFO نہ صرف واپس ہو گئے بلکہ تمام رقوم بھی واپس منتقل ہو گئیں 904حج آرگنائزر اضطراب کا شکار ہیں
سندھ ہوپ کے چیئرمین زعیم اختر صدیقی نے سینئر ترین حج آرگنائزر کیساتھ پشاور میں چیئرمین واحد اللہ خان نےوزیراعظم پاکستان شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی حکومت سے براہ راست بات کرنے اور 67ہزار عازمین کی روانگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے
ہوپ نمائندگان کا کہنا ہے ہر گزرتے دن میں بحران بڑھ رہاہے 67ہزار خاندان متاثر متاثر نہیں ہوگا بدترین مالی سکینڈل بنے گا۔حج، ٹریول، ہوٹل، ایئر لائنز کی صنعت دیوالیہ ہو جائے گی۔
انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل