سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، ٹرمپ اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت نہیں چاہتے۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بہت اہم ملک ہے، تبدیلی ہم نے جمہوریت کے ذریعے لانی ہے، معیشت سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی ہے، مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے خواب دکھائے گئے وہ بھی پورے نہیں ہوئے۔   تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ غریب غریب تر ہوگیا ہے، ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، رجیم چینج سے ملک کو 50 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ 6 سے کم ہو کر 3 فیصد سے بھی کم ہوچکی ہے، حکومت کے پاس اپنا ڈی سی لگانے تک کا اختیار نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عارف علوی نے کہا کہ

پڑھیں:

جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق

سٹی42: جامشورو کے کوہستانی علاقے میں خوفناک ٹرئفک حادثہ، بریک فیل ہونے سے مزدا الٹ گئی، 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق، ، 20 سے زائد افراد زخمی، مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جامشورو کی تحصیل تھانہ بولاخان کے کوہستانی علائقے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے  دریجی سے واپس بدین جاتے ہوئے مسافر مزدا الٹ گئی، حادثے میں بدین سے تعلق رکھنے والے کولہی برادری کے 13 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

اسٹوڈنٹ ویزا کا غلط استعمال، آسٹریلیا نے بھارت پر بڑی پابندیاں عائد کردیں

حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔مسافر افراد بلوچستان کے علاقےدریجی میں گندم کی کٹائی کرکے مزدوری سے واپس بدین جارہے تھے۔ حادثے کا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کردی گئی۔

اس سلسلے میں مقامی رکن سندھ اسمبلی ملک سکندر خان نے بتایا کہ ہم نے مقامی افراد کو بھی ریسکیو کے لئےبھیجا ہے، رات کے وقت اندہیرے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات درپیش ہیں، ہم نے ایمبولنسز کے علاوہ اپنی ذاتی گاڑیاں بھی جائے وقوع پر روانہ کی ہیں تاکہ زخمیوں کو جلد سے جلد حیدرآباد منتقل کیا جاسکے۔

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات  تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردیے گئے

دوسری جانب سے ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ تھانہ بولاخان پولیس کی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر روانہ کردی ہیں، پولیس تمام امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے اور لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کروائی گئی ہیں۔

جاں بحق  افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے، پولیس کے مطابق حادثہ مزدا گاڑی کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ
  • پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
  • موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر بین الاقومی مالیاتی اداروں کی معاونت درکار ہے: شہباز شریف
  • روہت شرما خود کو آئینے میں دیکھیں سابق کپتان کی تنقید
  • جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
  • وسائل کے تحفظ کیلئے آغا راحت کا بیان حقیقت پر مبنی ہے، عارف قنبری
  • لگتا تھا طلاق ہوگئی تو مرجاؤں گی، عمران خان کی سابق اہلیہ کا انکشاف
  • سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات ادا نہ کرنیکا الزام
  • علاقے میں پائی جانے والی خاموشی کو ہرگز امن کا نام نہیں دیا جا سکتا
  • جمہوریت کی مخالفت کیوں؟