مردان: ایمبولینس میں جڑواں بچوں کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
مردان میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں میڈیکل ٹیکنیشن کی موجودگی میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 مردان کے مطابق رستم کے دیہاتی علاقے پیرسئی زنگل کوٹھے سے ڈیلیوری ایمرجنسی کی کال کنٹرول روم کو موصول ہوئی تھی۔
کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کا 6 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیکنیشن ٹیم اور ایمبولینس پہنچ گئی تھی۔
اس موقع پر اسپتال کی دوری اور حاملہ خاتون کی حالت نازک ہونے پر ماں اور بچوں کی زندگی بچانے کے لیے میڈیکل ٹیکنیشن کی مدد سے ایمبولینس میں موجود ڈیلیوری کٹ کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کو جنم دیا گیا۔
بعد ازاں انہیں ٹائپ ڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈیلیوری کے بعد زچہ و دونوں بچوں کی حالت اور صحت ٹھیک ہونے پر اہلِ خانہ نے ریسکیو میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بچوں کی
پڑھیں:
سندھ میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 21 تا 27 اپریل انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے۔ بچوں کو معذوری سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں میں سے شہر کراچی میں 5 سال سے کم عمر 27 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔
مزید برآں وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ تقریباً 69724 تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے علاوہ اسکولوں، شاپنگ مالز اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے
سیکیورٹی کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فول پروف انتظامات، پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے 25360 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ورکرز کا خیرمقدم کریں اور انکے ساتھ تعاون کریں۔
دوسری جانب پشاور میں بھی پولیو مہم صوبے کے 37 اضلاع میں کی جارہی ہے۔ پشاور میں پانچ روزہ مہم میں 65 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ پولیو مہم میں 35.460 پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔
ادارے نے مزید کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے۔