اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی ہے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے.

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بیرسٹر صاحب یہ کیس 30 اپریل 2024 سے چل رہا ہے تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کرایا گیا آپ نے 5 درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کرانا ہے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دے چکے درخواست گزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کرا دیں گے.

(جاری ہے)

اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹ کا آڈٹ ہونا چاہیے کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکا ﺅنٹس فریز کئے جائیں پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی الیکشن کمیشن نے مہلت دیتے ہوئے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی.

دریں اثنائالیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے آئین وقانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے مگرابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف سے ہمیں سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہم نے الیکشن کمیشن کے آئینی وقانونی سوالات کا جواب دے دیا تھا. انہوں نے کہا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ ہمارا آئینی وقانونی حق ہے پارٹی دفتر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے دستاویزات لے گئی تھی ہمیں امید ہے اگلی سماعت پر پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ مل جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھ بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ہے پاکستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی ہے سب لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں.

چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمرایوب نے سپیکر کو خط لکھا ہے جبکہ شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے خط لکھا ہے جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ممبران صاحبان اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے وہی طریقہ کار ہے جو آئین میں درج ہے، پارلیمنٹری کمیٹی بننے پر ہی یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن کے بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے نے کہا کہ

پڑھیں:

بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا:  بنگلادیش میں ایک ہی دن قومی انتخابات اور چارٹر ریفرنڈم کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ۔

چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ انتخابات کے دن ہی اہم جمہوری اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔ 13ویں قومی انتخابات اور ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ 12 فروری 2026 کو ہوگی۔

شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 4 جنوری تک ہوگی۔ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 20 جنوری رکھی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 4 جنوری تک جاری رہے گی۔ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 20 جنوری رکھی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی جماعت، بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی کےدرمیان مقابلہ متوقع ہے۔سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت، عوامی لیگ کو الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بنگلادیش میں طلبا کے ساتھ پرتشدد مظاہروں کے بعد سابق وزیراعظم حسینہ واجد بنگلادیش چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔جس کے بعد بنگلادیش میں اگست سے محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں انتخابات کے شیڈول پر نظر ثانی کرے، شیخ میرزا علی
  • الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر ہو گئی
  • الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے آئین پر کیا اعتراضات ہیں، دور کیسے کیے جائیں گے؟
  • گلگت  بلتستان میں عام انتخابات 2026ء کا شیڈول جاری
  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا
  • گلگت بلتستان کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
  • گلگت و کشمیر الیکشن، امیدواروں کے  انتخاب میں میرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں: نوازشریف
  • الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کرکے عوام کے حق کا احترام کیا، نیشنل پارٹی
  • بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • نیپرا کے ٹیرف تعین کرنے کیخلاف اپیلیں، آئینی عدالت نے بجلی کمپنیوں سے جواب مانگ لیا