اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کو خط لکھ دیا. نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ کیسز 13 جنوری کو جسٹس منصور، جسٹس عائشہ، جسٹس عرفان سعادت کے بینچ کے سامنے مقررتھے بنچزکے اختیارات سے متعلق سوال بینچ کے سامنے اٹھایاگیا جس پر فیصلہ جاری ہوا 16 جنوری کو بینچ دوبارہ تشکیل دیا گیا.

(جاری ہے)

خط کے مطابق جسٹس عقیل عباسی نے بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصلہ جاری کیا تھا اور متعلقہ کیس نہیں سن پائے تھے آفس کو ہدایات جاری کیں کہ کیس کو بینچ کے سامنے 20 جنوری دن ایک بجے مقرر کیاجائے ہمیں آگاہ کیاگیاکہ کیسز مقرر نہیں کیے گئے اورہمیں بتایا گیا کہ 17 جنوری کو معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے سامنے لےجایاگیا. جسٹس منصور علی شاہ نے بتایا جوڈیشل آرڈر پاس کردیاہے کمیٹی میں شرکت کی ضرورت نہیں تاہم حیرانی ہوئی کہ جوڈیشل آرڈر کے باوجود کیسز کو 20 جنوری کو متعلقہ بینچ کے سامنے مقرر نہیں کیاگیا.

خط میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا جو پہلے سے تشکیل شدہ تھا نیا بینچ 16 جنوری کو کیس نہیں سن سکا کمیٹی کے تشکیل شدہ بینچ کو 20 جنوری کو کیس سننے کی عدالت نے ہدایت جاری کی خط میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کو معاملہ نہیں دیکھنا چاہیے تھا آفس کو کیس مقرر کرنا چاہیے تھا کمیٹی نے معاملہ دیکھا بھی تو وہی بینچ بناتی جو پہلے سے بنایا گیا تھا اور کیس 20 جنوری کو مقررکرتی کمیٹی نیا بینچ بناتی تو جسٹس عقیل عباسی کی جگہ کسی نئے ممبر کو شامل کرتی.

خط کے مطابق کمیٹی جوڈیشل آرڈر کے خلاف نہیں جاسکتی تھی اور کیس 20 جنوری کو مقرر کرنے کی پابند تھی ہمیں کمیٹی کے فیصلے کا معلوم نہیں پورے ہفتے کی کازلسٹ بھی تبدیل کردی گئی اور آرڈر جاری کیے بغیر کیسز کو بینچ کے سامنے سے ہٹا دیاگیا. خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر آفس کی ناکامی اور ادارے کی سالمیت مجروح ہوئی عدالت کے طے شدہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی بینچ کے نوٹس لینے کے دائرہ اختیار کو نہیں چھینا جاسکتا بینچز کی آزادی کے بارے میں بھی سنگین خدشات پیدا ہوتے ہیں.

خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی عدم تعمیل عدالت کی توہین ہے عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو ختم کرتی ہے 16 جنوری کے جاری کردہ حکم کی تعمیل کی جائے اور دفتر کو کیس کو نمٹانے کی ہدایت کی جائے. خط میں 20 جنوری کو کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کی بھی شکایت کی گئی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 17 جنوری کے اجلاس کا بھی ذکر کیا گیا جسٹس منصور نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ان کا نقطہ نظر ریکارڈ پر موجود ہے.

خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ان کے آرڈر پر عمل کیا جائے خط میں انہوں نے کہا کہ مجھے کمیٹی میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہے کمیٹی پہلے والا بینچ تشکیل دے کر 20 جنوری کو سماعت فکس کر سکتی تھی جسٹس منصور نے خط میں کہا کہ کیس فکس نہ کرنا جوڈیشل آرڈر کو نہ ماننے کے مترادف ہے انہوں نے خط میں اس معاملے کو توہین عدالت قرار دیا ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ جسٹس عقیل عباسی بینچ کے سامنے جوڈیشل آرڈر کمیٹی کے جنوری کو جاری کی کو کیس کہ کیس

پڑھیں:

سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا کہنا ہے کہ سرمد جلال عثمانی کینسر کے عارصے میں مبتلا تھے۔

سرمد جلال عثمانی طویل علیل سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مرحوم سرمد جلال عثمانی کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ عصر مسجدِ حمزہ ڈیفس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ایک سال بعد جرم یاد آنا حیران کن ہے، ناانصافی پر عدالت آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی، سپریم کورٹ
  • ناانصافی ہو رہی ہو تو اُس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں: سپریم کورٹ
  • ناانصافی ہو رہی ہو تو اُس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں، سپریم کورٹ
  • ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
  • سپریم کورٹ: ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس، لاہور ہائیکورٹ بار کی متفرق درخواست دائر
  • سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس یحییٰ آفریدی پرسوں چین  کے دورے پر روانہ، جسٹس منصور  قائم مقام چیف جسٹس ہونگے
  • جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے