شیر کا شہری پر حملہ؛ بریڈنگ فارم کے مالک کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور:
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے شہری پر شیر کے حملے کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے شیروں کے بریڈنگ فارم کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
لاہور کے علاقہ لالہ زار میں عمر اقبال ڈولہ نے شیروں کا بریڈنگ فارم بنا رکھا ہے۔
گزشتہ روز ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے عمر اقبال ڈولہ نے عظیم نامی شخص کو شیروں کے پنجرے میں داخل کیا جس پر شیروں نے اس پر حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کر دیا۔
پنجاب کابینہ نے شیروں کو گھروں میں رکھنے پر قانون سازی کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترمیم بھی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں؛ ٹک ٹاک بنانے کے لئے پنجرے میں جانے والے شہری پر شیر کا حملہ، شدید زخمی کردیا
پنجاب حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی پنجاب بھر میں شیروں کو رکھنے کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
شیروں کے لیے مطلوبہ جگہ، پنجرے کا سائز اور اونچائی کے ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔ شیروں کے پپلک ڈسپلے کرنے پر پاپندی ہوگی جبکہ ان کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے اور سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کرنے پر سخت ایکشن ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیروں کے
پڑھیں:
پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔