ویب ڈیسک: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں دیا جائے گا۔

 لاہور میں ترقیاتی اسکیموں سےمتعلق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدرات کی، اجلاس میں  لاہور کے اندر رواں ماہ 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا،لاہور میں بسیں چلانے کےحوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی،سینئر وزیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ نے پنجاب کے بڑےشہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی ہے۔

7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل

 مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کلائمیٹ آبزرویٹری بننے سے فضائی آلودگی میں کمی ہو گی،19 فروری تک 15 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز مکمل ہو جائیں گے۔

 اجلاس میں ٹرانسپورٹ، معدنیات، جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ، لائیو اسٹاک کی وزارتوں اور محکموں کا جائزہ لیا گیا،اسی دوران سینئر صوبائی وزیر نے کالا شاہ کاکو جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 42 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظور بھی دی۔

پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجیں،پی سی بی خصوصی فنڈز سے بھی رقم ادا کریگا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب

پڑھیں:

صوبائی وزیر کی کھلی کچہر ی حاشیہ برداروںکا اجلاس تھا، ایم کیو ایم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر صابر قائم خانی اور ناصر حسین قریشی کا صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے دورہ حیدرآباد اور کھلی کچہری میں معروف تاجر رہنما محمود راجپوت اور معززین کے ساتھ ہونے والے نا مناسب رویے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں صوبائی وزیر کی کھلی کچہری تھی یا
حاشیہ برداروں کا اجلاس تھا۔ سچ کا آئینہ دکھانے پر معززین اور شرکا کو زدوکوب کیا گیا۔ اس انتہائی غیر مناسب عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی کھلی کچہری تھی کہ سوال کرنے کی بھی اجازت نہیں۔عوامی عہدہ رکھنے والوں کے اخلاق اور معیار بھی اعلیٰ ہونے چاہئیں۔ تنقید سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے،اپنی اوطاق سمجھ کر کھلی کچہری کا انعقاد کروایا گیا،کھلی کچہری میں عوام کم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور ذمے داران زیادہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر وزراءمیں سچ سننے کی عادت ختم ہوچکی ہے اور وہ صرف اپنی تعریف سننے کے ہی عادی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام آپ کو مسترد کرچکے ہیں اور جانتے کہ آپ نے اس شہر اور اس کی عوام سے مخلص نہیں ہیں۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے، ہڑتال ختم
  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پاگئے
  • وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی:محمد اورنگزیب
  • اصلاحاتی اقدامات سے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی؛ محمد اورنگزیب
  • پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان
  • ہم 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
  • صوبائی وزیر کی کھلی کچہر ی حاشیہ برداروںکا اجلاس تھا، ایم کیو ایم
  • پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس پیش