شادی سے بچنے کیلئے لڑکے نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچاکر خود کو گولی مارلی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے شادی سے فرار ہونے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی کہانی بناکر خود کو گولی مارلی۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا واقعہ لاہور کے علاقے سبزازار میں پیش آیا، پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع ملی جس میں علی حیدر نامی ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کو 24 گھنٹے میں حقیقت سے پردہ اٹھانے کی ہدایت کی جس کے بعد پولیس نے انکوائری شروع کی اور فوری طور پر واقعہ کے پیچھے چھپی اصل کہانی کا پتا لگا لیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ علی حیدر نے پورے واقعے کو خود ترتیب دیا، شادی کے لیے اہلخانہ کے دباؤ سے بچنے کی کوشش میں اس نے خود کو گولی مار لی اور پولیس کو جھوٹی کال کرکے دعویٰ کیا کہ وہ ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوگیا ہے۔بعدازاں پولیس نے علی حیدر کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ گھر والوں کے شادی کے اصرار سے بچنے کے لیے میں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
چیمپیئنزٹرافی:بھارت نے میزبان پاکستان کا نام جرسی پر لکھنے سے انکار کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
پولیس کے مطابق شادی کی خوشی میں دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہے کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے چمکنی کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ پر کارروائی کرتے ہوئے دولہے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق شادی کی خوشی میں دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔
گرفتار ہونے والے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔