بھارت کا کرکٹ پر ایک اور حملہ، چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام نہیں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

 بھارت نے واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتا کہ کھلاڑیوں کی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان کا نام درج ہو، حالانکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہوگا، لیکن بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام نظر نہیں آئے گا۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ٹورنامنٹس میں شریک ٹیموں کی جرسی پر میزبان ملک کا نام لکھنا ضروری ہوتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھارت کے لیے دبئی میں نیوٹرل مقام پر ہوں گے اور اگر بھارت فائنل تک پہنچتا ہے تو وہ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا، حالانکہ اس میگا ایونٹ کا میزبان ملک پاکستان ہے لیکن بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان  کا نام نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کی جرسی پر کی جرسی پر پاکستان پاکستان کا نام چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار

پاک سری لنکا بحری مشقوں ’’امن 2025ء‘‘ کے لیے  دونوں ممالک کے اشتراک پر بھارت ہمیشہ کی طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

خطے میں بحری طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور پاکستان بحریہ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں بھارتی حلقوں میں سخت اضطراب کا سبب بنی ہوئی ہیں۔

’’امن 2025‘‘ میں 60 سے زائد ممالک کی شمولیت جہاں ایک تاریخی لمحہ ہے، وہیں بھارت کی جانب سے اس کامیابی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں خود اس کی خفت کا باعث بن  رہی ہیں۔

عالمی بحری طاقتوں کے ساتھ پاکستان کا بڑھتا تعلق

پاک بحریہ کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی مشقوں میں شرکت اور دوستانہ دوروں نے نہ صرف عسکری میدان میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا بلکہ عالمی سطح پر تعاون کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ پی این ایس ’’اصلت‘‘ کا حالیہ کولمبو دورہ، سری لنکن بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں اور دیگر فعال روابط اس مضبوط شراکت داری کا عملی مظہر ہیں۔

بھارتی میڈیا کے دعوے اور  سری لنکن وزارت دفاع کا سخت ردعمل

بھارتی میڈیا نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ پاک سری لنکا بحری مشق منسوخ کر دی گئی ہے، تاہم سری لنکا کی وزارت دفاع نے ان افواہوں کی نہ صرف سختی سے تردید کی بلکہ واضح الفاظ میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔

امن مشق میں سری لنکن بحریہ کی فعال شرکت

’’امن 2025‘‘ میں سری لنکن بحریہ کی پرجوش شرکت نے بھارتی میڈیا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ یہ شرکت اس امر کی دلیل ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نہ صرف بحری سلامتی کے مشترکہ اہداف رکھتے ہیں بلکہ ان کی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔

بھارتی پروپیگنڈا ہمیشہ کی طرح ناکام رہا

بھارت کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے بڑھتے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں بار بار ناکام ہو رہی ہیں۔ خواہ وہ جعلی خبریں ہوں یا میڈیا پروپیگنڈا، زمینی حقائق یہ ثابت کر رہے ہیں کہ خطے میں پاکستان کا مؤثر کردار اب نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • سیاحوں پر حملہ بھارتی ایجنسی کی ہی دہشتگردی ہے، جلیل عباس جیلانی
  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
  • امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار 
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی نئے چہرے شامل
  • ’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟