میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا مقدمہ: پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
جمال الدین: میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔
چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کی،پرویز الہٰی کے آج پیش نہ ہونے پر ان پر فرد عائد نہیں ہو سکی۔
عدالت نے پرویز الہٰی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 4 فروری کو طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی وکلا کو جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پرویز الہ ی
پڑھیں:
وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے، راجہ پرویز اشرف
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے۔
راجہ پرویز اشرف نے پارٹی رہنما عثمان ملک کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،عوامی مسائل پر ہم ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمام صوبوں اور اداروں کو منصوبوں کیلئے آن بورڈ ہونا چاہیے۔