چیمپئنز ٹرافی: صائم کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں متبادل لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا، صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔
چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب اللّٰہ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر اور عرفان خان کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، کامران غلام، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔
پاکستان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان بھی آئی سی سی کو ابتدائی اسکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے۔
پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو ہو گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کے کے لیے
پڑھیں:
امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ نے سہ فریقی سلامتی شراکت داری کے عزم کی تجدید کی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے وزرائے دفاع نے بدھ کو اپنے تین ملکی دفاعی اور سکیورٹی معاہدے امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ (AUKUS ) میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے آسٹریلیا کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس اور برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کو پنٹاگون میں سالانہ AUKUS وزرائے دفاع کی ملاقات کے لیے خوش آمدید کہا۔
اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع نے کہا کہ معاہدے کے تحت سب میرینز کی تیاری، جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور فوجی تربیت میں تعاون تیز کیا جائے گا تاکہ خطے میں دفاع مضبوط اور طویل مدتی سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ AUKUS کے پہلے ستون میں سب میرین تعاون کو اہمیت دی گئی ہے تاکہ مضبوط ہتھیاروں کے ذریعے ڈٹ کر دفاع کیا جا سکے جبکہ دوسرے ستون میں جدید صلاحیتوں کی ترقی اور فوری جنگی مقاصد پر توجہ مرکوز رہے گی۔
یاد رہے کہ AUKUS معاہدہ ستمبر 2021 میں ہوا، جس کے تحت آسٹریلیا کو ورجینیا کلاس کے نیوکلیئر طاقت والے سب میرینز فراہم کیے جائیں گے، جن کی ترسیل کا آغاز 2032 میں متوقع ہے۔