Nawaiwaqt:
2025-04-22@14:11:50 GMT

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میںموسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ اورگلگت بلتستان میں برفباری کے باعث سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں تیز ہواں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور چاغی میں تیز ہواں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلا ع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ا وکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال،  وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں بارش اوربرفباری کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد برفباری کی پیشگوئی کا امکان ظاہر میں بارش اور

پڑھیں:

6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال

— فائل فوٹو

6 کینال نکالنے کے خلاف پڈعیدن، میہڑ، کنڈیارو، مورو، جامشورو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔

پڈعیدن میں ریشم گلی، اسپتال روڈ، شاہی بازار اور مین بازار سمیت تمام کاروباری وتجارتی مراکز بند رہے۔

دریائے سندھ سے نئی کینال نکالنے اور زمینیں کارپوریٹ کمپنی کو دینے کے خلاف احتجاج جاری

میہڑ/نوشہرو فیروز/ٹھری میر واہ دریائے سندھ سے نئی...

میہڑ میں بھی منصوبے کے خلاف مکمل شٹر بند ہڑتال ہوئی۔

جامشورو میں جئے سندھ قومی محاذ مرکز کی اپیل پر شٹر ڈاؤن اور ہڑتال کے موقع پر سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر تمام ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
  • ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • چترال میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ، طغیانی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • 6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال