لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر قتل، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور:
شیراکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق تلخ کلامی پر ملزم عدیل نے فائرنگ کر کے قتل کیا جسے ڈولفن ٹیم حراست میں لیکر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے طیش میں آکر پولیس انسپکٹر کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تھی، ڈولفن ٹیم 102 نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنائی۔
انسپکٹر سیف اللہ نیازی انچارج چیک پوسٹ بابو صابو تعینات تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تلخ کلامی پر
پڑھیں:
شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد اختر کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز ترجمان نے بتایا کہ اختر عرف اکو انتہائی مطلوب ملزم تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا، 2019 میں ملزم اپنے قریبی ساتھی فراز عرف گنج کے کہنے پر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اپنے ساتھی فراز کے ساتھ ملکر متعدد حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ۔رینجرز ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔