صدر ٹرمپ سے ’ مل کر‘ کام کرنا چاہتا ہوں، میئر لندن صادق خان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ اس مرتبہ پہلے سے مختلف صدر ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد اپنے بیان میں میئر لندن نے کہا کہ اس مرتبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ’ مل کر‘ کام کرنا چاہتا ہوں۔
صادق خان نے مزید کہا کہ جمہوریت اور ووٹ پر یقین رکھنے والوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب صدر تسلیم کرنا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آج امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھالیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں میئر لندن صادق خان کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی
لاہور:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ لڑائی ریاست نے نہیں، انہوں نے شروع کی تھی، دہشت گرد ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنا ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دے رہے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کئے، جتنا چاہیں احتجاج کریں، سڑک بند نہ کریں۔
Post Views: 1