معروف اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور : پاکستان کی مشہور اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اس خوشی کا اعلان انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے کیا، جس میں بیٹی کی پیدائش تک کے خوشگوار لمحے دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، "بلآخر میری ننھی پری گھر آ گئی۔”
ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور انہیں بیٹی کی پیدائش پر مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ یاد رہے کہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں اپنے دیرینہ دوست عمر لالہ کے ساتھ شادی کی تھی، اور شادی کے تقریباً دو سال بعد نومبر 2022 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: بیٹی کی پیدائش
پڑھیں:
کراچی: معروف شیف ذاکر حسین انتقال کر گئے
فوٹو: فائلپاکستان کے معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔
مرحوم ذاکر حسین کے بھتیجے شایان قریشی کا کہنا تھا کہ شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ڈائلیسز پر چل رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔
شایان قریشی کا کہنا تھا کہ شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ہوگی۔