پختونخوا؛ بیشتر اضلاع میں بادل اور بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دیر، چترال، شانگلہ ،سوات، تور غر ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔ا س کے علاوہ سب سے زیادہ چترال میں 8 ملی میٹر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز کالام میں 6ملی میٹر ،مالم جبہ 4 ملی میٹر، دیر ،بنوں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اُدھر کالام میں درجہ حرارت منفی 2، مالم جبہ منفی 5 ،پاراچنار منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہفتے میں دوسری بار بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔آج گرنے والے اولوں کا سائز بدھ کے روز گرنے والے اولوں سے چھوٹا تھا۔ فی الحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔بدھ کے روز اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی تھی اور کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے گرے تھے، اولے گرنےسے گاڑیوں اور گھروں میں گھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔