انسٹاگرام کی نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ایڈٹس” متعارف
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کیلیفورنیا : انسٹاگرام نے ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے ایک نئی ایپ "ایڈٹس” متعارف کرائی ہے، جس کا مقصد صارفین کو ویڈیوز بنانے اور ایڈٹ کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس ایپ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ "ایڈٹس” ایک مفت ایڈیٹنگ ایپ ہوگی جس میں کئی مختلف ٹولز شامل ہوں گے۔
اس ایپ میں ایک ٹیب انسپائریشن کے لیے مختص کیا گیا ہے، جبکہ دوسرا ٹیب ابتدائی خیالات کو ٹریک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایڈم موسیری کے مطابق، ایپ کا کیمرا ویڈیوز ریکارڈ کرنے میں مددگار ہوگا اور ایڈیٹنگ کے تمام ٹولز بھی فراہم کیے جائیں گے۔
ایڈٹس ایپ فروری میں صارفین کے لیے دستیاب ہو گی اور فی الحال آئی او ایس ایپ اسٹور پر پری آرڈر کے لیے موجود ہے۔ ایڈم موسیری نے کہا کہ ایپ کا پہلا ورژن مکمل نہیں ہوگا اور صارفین کو کچھ وقت صبر سے کام لینا پڑے گا۔
اس ایپ میں صارفین 10 منٹ تک ویڈیوز ریکارڈ کر سکیں گے اور انہیں مختلف ٹولز، فلٹرز، ایفیکٹس، آڈیو فیچر اور اے آئی فیچرز سے ایڈٹ کر سکیں گے۔ ایڈم موسیری نے ٹک ٹاک کا براہ راست ذکر نہیں کیا، مگر اس کی پابندی کے حوالے سے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ صرف انسٹاگرام کے لیے نہیں بلکہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی استعمال کی جا سکے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ایڈم موسیری کے لیے
پڑھیں:
جعلی لاگ ان صفحات سے صارفین کی او ٹی پی چوری کا انکشاف
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ
رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ
جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2 ایف اے بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔نیشنل سرٹ ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے ، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ جعلی اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے ۔حملہ آور جی میل، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر کلاوڈ سروسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ اور ون ڈرائیو بھی حملہ آوروں کے نشانے پر ہیں، نیشنل سرٹ نے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات اور لاگ اِن سسٹمز جانچنے کی ہدایت کردی ہے ۔نیشنل سرٹ نے سرکاری اداروں اور صارفین کو سکیورٹی اپ ڈیٹس نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تمام ادارے 2 ایف اے بائی پاس کے لیے ریڈ ٹیم ٹیسٹنگ کریں، محفوظ براوزنگ کے لیے براہِ راست مستند ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کی جائے۔ اعلامیے کے مطابق محفوظ براوزنگ کے لیے براہِ راست مستند ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کریں، لاگ اِن اور ٹوکن جاری کرنے والے سسٹمز کا باقاعدہ آڈٹ ضروری قرارد یدیا گیا ہے ۔