چیمپئینز ٹرافی: بھارت کا میزبان ’پاکستان‘ کا نام اپنی جرسی پر لکھنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
بھارتی ہٹ دھرمی ختم نہ ہوئی، پہلے چیمپئینز ٹرافی کھیلنے پاکستان آںے سے انکار کیا، پھر اپنے میچز دبئی منتقل کرائے اور اب اپنی جرسی پر میزبان پاکستان کا نام درج کرنے سے بھی انکار کر دیا۔
پاکستان اور دبئی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو لے کر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ بھارت نے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک کا نام ”پاکستان“ چھاپنے پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔ اگرچہ بھارت کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے لیکن پاکستان اب بھی ٹورنامنٹ کا باضابطہ میزبان ہے۔
بھارتی کی اس حرکت پر پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر کھیل میں سیاست شامل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
پی سی بی آفیشل نے کہا کہ بی سی سی آئی نہیں چاہتا کہ بھارتی ٹیم کی جرسیوں پر ”پاکستان“ کا نام درج ہو۔ اس سے قبل بھارت نے اپنے کپتان روہت شرما کو پری ٹورنامنٹ ایونٹ کے لیے پاکستان بھیجنے سے بھی انکار کر دیا تھا جہاں دیگر ٹیم کے کپتانوں کا فوٹو شوٹ ہونا تھا۔
پی سی بی آفیشل کی جانب سے بھارتی نیوز ایجنسی کو واضح طور پر کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ آئی سی سی ایسا نہیں ہونے دے گا اور پاکستان کی حمایت کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا نام
پڑھیں:
بھارت، طلبہ نے امتحانی کاپیوں میں جوابات کے بجائے پاس کرنے کیلئے فرمائشیں لکھ دیں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)بھارت کی ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگام (چکوڈی)میں دسویں جماعت (ایس ایس ایل سی)کے امتحانات کے دوران طلبہ کی طرف سے امتحانی کاپیوں میں لکھی گئی عجیب و غریب درخواستیں اور پیسے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق امتحان کی نگرانی کرنے والے اساتذہ نے بتایا کہ کئی طلبہ نے اپنی جوابی کاپیوں میں منت سماجت بھری تحریریں لکھیں کہ انہیں پاس کر دیا جائے۔ بعض طلبہ نے اپنی درخواست کے ساتھ کرنسی نوٹ بھی رکھے تھے۔ایک طالب علم نے اپنی کاپی میں 500 روپے کا نوٹ رکھ کر درخواست کی کہ سر، براہ کرم مجھے پاس کر دیں۔ایک اور طالب علم نے محبت کی دہائی دیتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم مجھے پاس کر دیں، میری محبت آپ کے ہاتھ میں ہے، ساتھ ہی 500 روپے کا نوٹ بھی رکھا۔(جاری ہے)
ایک اور دل چسپ تحریر میں طالب علم نے لکھا سر، یہ 500 روپے سے چائے پی لیں اور مجھے پاس کر دیں۔
کچھ طلبہ نے تو کھلے الفاظ میں رشوت کی پیشکش بھی کی کہ اگر آپ مجھے پاس کر دیں تو میں آپ کو مزید پیسے دوں گا۔ایک اور طالب علم نے اپنی تعلیمی مجبوری بیان کرتے ہوئے لکھا اگر آپ نے مجھے پاس نہ کیا تو میرے والدین مجھے کالج بھیجنے سے انکار کر دیں گے۔اساتذہ اور امتحانی بورڈ نے ان حرکتوں کا سخت نوٹس لیا ہے، ابھی تک حکام کی جانب سے مزید کارروائی کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔