پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر اعتماد ہیں، وہ کبھی ڈیل نہیں کریں گے،  سابق وزیراعظم سے جیل میں ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہم جیل میں ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن ہمارا مطالبہ یے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے  کی بڑی کلیئر پوزیشن ہے کہ کمیشن بنائے، کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، جوڈیشل کمیشن ہمارا جائز مطالبہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن نہیں بنتا تو مذکرات جاری نہیں رہ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آج کل ہماری ملاقاتیں عدالتوں میں ہوتے ہیں،  پی ٹی آئی اور بانی پی آئی کو سیاسی انتقام کا نشایا بنایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، القادر کیس میں حکومت کو کچھ نقصان نہیں ہوا، یہ من گھڑت کیس ہے ہائیکورٹ سے یہ کیس ختم ہو جائے گا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر اعتماد ہے جیل میں ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہم جیل میں ہے، ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے،  بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے گے تو اس ملک میں سرمایہ کاری شروع ہوگی، راستے میں رکشہ والا ملا، اس نے ایک سوال کیا کہ عمران خان کب باہر آئے گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر پاکستانی کی زبان پر یہی سوال ہے، کہ بانی پی ٹی آئی کب باہر آئے گے،  ہم غلامی کی بات نہیں کررہے،  ہم اپنی پاؤں پر کھڑے ہونے کی بات کرتے ہیں، ہم کہتے ہیں انصاف ہوں،  8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، الیکشن چوری کیا گیا، یہ پہلا الیکشن تھا جس میں امیدوار ووٹرز کے پاس نہیں گیا، ووٹرز امیدوار کے پاس آئے، کسی ہو بینگن کسی کو کچھ اور نشان دیا گیا۔

قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ میں  سنیٹر فیصل جاوید کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی، 

وکیل درخواست گزار  نے مؤقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے درخواست گزار کے خلاف مقدمات درج ہیں، مقدمات تفصیلات کے لئے درخواست دائر کیا یے، ڈپٹی اٹارنی جنرل حضرت سید نے کہا کہ  ہم اس میں رپورٹ جمع کرے گے، تھوڑا ٹائم دیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ  14 دن میں رپورٹ جمع کریں، وفاقی حکومت سے مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی فیصل جاوید نے کہا کہ جیل میں

پڑھیں:

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف موجود شواہد کی بنیاد پر گواہی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی ختم، فیصل واوڈا نے سخت پیغام دے دیا

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کوئی ’اگر مگر‘ کا معاملہ نہیں رہا بلکہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ فیض حمید گواہی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث تھا سب کو سزا ملے گی اور فیض حمید کو جو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے وہ صرف ایک مقدمے اور 4 الزامات سے متعلق ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے تو اس کے فوائد صرف انہیں ملتے ریاست کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہوتا۔

مزید پڑھیے: ’میں نے تو پہلے ہی کہا تھا‘: فیض حمید کی یہ سزا بڑے نتائج کی شروعات ہے، فیصل واوڈا

’میں نے تو پہلے ہی کہا تھا‘: فیض حمید کی یہ سزا بڑے نتائج کی شروعات ہے، فیصل واوڈاان کے مطابق 9 مئی کے منصوبوں اور عمل درآمد میں بھی فیض حمید کا کردار تھا اور اس کا فائدہ کس کو ہونا تھا یہ بھی سب کے سامنے ہے۔

سینیٹر واوڈا نے کہا کہ انہیں 9 مئی سے ایک سال پہلے پارٹی سے نکالا گیا تھا کیونکہ وہ مسلسل خبردار کررہے تھے کہ پی ٹی آئی ایک ایسی دلدل میں قدم رکھ رہی ہے جس سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو قانونی طور پر اپیل کا مکمل حق حاصل ہے لیکن گواہی کے معاملے میں صورتحال بالکل واضح ہے۔

مزید پڑھیں: فیض حمید کو سزا، عمران خان کے خلاف 9 مئی کے کیسز بھی ملٹری کورٹ میں جاسکتے ہیں، رانا ثنااللہ

پاک فوج کے سربراہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے بڑے دشمن کو شکست دی ہے اور وہ کسی ذاتی معاملے میں تو معافی دے سکتے ہیں لیکن پاکستان، شہدا اور فوج کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنرل فیض حمید سینیٹر فیصل واوڈا فیض حمید وعدہ معاف گواہ

متعلقہ مضامین

  • اداروں میں کچھ لوگ عمران خان کو اقتداردلاناچاہتےہیں،جاوید لطیف
  • پی ٹی آئی  پر پابندی میں تاخیر ہو سکتی ہے: فیصل واوڈا 
  • میرے بچوں کو 22 ماہ سے والد سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جمائما نے ایلون مسک سے کیا اپیل کردی؟
  • عمران، فیض حمید گٹھ جوڑ تباہی، عوام کو تقسیم کیا: طارق فضل چوہدری
  • فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہے ہیں: سینیٹر فیصل واوڈا
  • اکشے کھنہ کے وائرل ڈانس سے عمران خان اور جاوید میانداد کا تعلق؟ پرانی ویڈیو سامنے آگئی
  • کسی میں بھی جرأت نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے‘ علیمہ خان
  • فیض حمید شواہد کے ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا
  • فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا
  • فیض حمید 9 مئی کیسز میں عمران خان کے خلاف گواہی اور شواہد دیں گے، جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، فیصل واوڈا