محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
رات کے اوقات میں پنجاب اور بالائی سندھ کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ اور گلگت بلتستان میں برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات آ سکتی ہیں۔
اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں سرد موسم اور جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی سرد موسم اور جزوی ابر آلود آسمان رہنے کی پیشگوئی ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقے سرد اور جزوی ابر آلود رہیں گے، لیکن کوئٹہ، زیارت، چمن اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر اضلاع میں ہلکی دھند چھا سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: بارش اور برفباری کا امکان ہے علاقوں میں کی پیشگوئی برفباری کی اور جزوی ابر آلود کے بیشتر سرد اور
پڑھیں:
پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد صوبے کے لاکھوں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے لیے تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہو جائیں گی۔
ہفتے کو محکمہ کالج ایجوکیشن اور محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمۂ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں قائم تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے شروع ہوں گی، جو 11 جنوری تک جاری رہیں گی۔ اس دوران تدریسی عمل مکمل طور پر بند رہے گا اور تعلیمی اداروں میں کسی قسم کی تعلیمی سرگرمی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے جبکہ 11 جنوری بروز اتوار ہونے کے باعث ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔
اس شیڈول کے مطابق صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری بروز پیر سے دوبارہ کھل جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گی۔
محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کا فیصلہ سردی کی شدت اور طلبہ کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہےتاکہ کم عمر بچوں کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
یاد رہے کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ تعطیلات کا آغاز 22 دسمبر سے ہوگا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔