نیرج چوپڑا کی دلہن کون؟ منو بھاکر کیساتھ شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
بھارت کے جیولن تھرو اسپیلشسٹ اولمپئین نیرج چوپڑا نے اچانک شادی کرکے مداحوں پر بجلی گرادی۔
انسٹاگرام پر 2 بار کے اولمپکس میڈلسٹ نے مداحوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری شیئر کی، جس نے فینز کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
انہوں نے شادی کی تصویر کیساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ 'میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں'۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس منو بھاکر نیرج چوپڑا کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
نیرج چوپڑا کی دلہنیا کا پورا نام ہیمانی مور ہے جو کہ ایک سابق ٹینس پلیئر ہیں، ہیمانی کا تعلق ہریانہ سے ہے جو اب اسپورٹس مینیجر کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہی ہیں۔
انہوں نے دہلی کی جامعہ سے پولیٹیکل سائنس اور فزیکل سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں: اولمپکس میڈلز نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کی برانڈ ویلیو میں بڑا اضافہ
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ پیرس اولمپکس کے شوٹنگ مقابلوں میں میڈل جیتنے والی منو بھاکر اور نیرج چوپڑا جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
A post shared by Neeraj Chopra (@neeraj____chopra)
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں شادی سے قبل دلہا دلہن کے تھیلیسیمیا کے لازمی ٹیسٹ کے حوالے سے بحث ہوئی۔
کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر مہیش کمار کی سربراہی میں شروع ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے تھیلیسمیا بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیما مائنر والے والدین کی شادی پر ہم پابندی نہیں لگوا رہے ، شادی سے قبل دلہا اور دلہن کے تھیلیسیما ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 سے 8 فیصد آبادی تھیلیسیما مائنر ہیں ۔ اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کرنا چاہتے ہیں۔ شادی سے قبل ٹیسٹ کو لازمی قرار نہیں دیں گے، دلہا دلہن کی رضامندی سے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔
دورانِ اجلاس اسپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ لا ڈویژن سے ابھی بل پر جواب نہیں آیا، مزید بیماریوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پرائیویٹ ممبر کو سپورٹ نہیں کیا جاتا، میں تھیلیسیما کے حوالے سے بل لائی ہوں۔
اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ یہ اچھا بل ہے، اس میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہمیں اس بل کو متفقہ طور پر پاس کرنا چاہیے، ووٹنگ نہیں کروائیں گے۔ بعد ازاں جے یو آئی کی ممبر عالیہ کامران کے سوا تمام ممبران نے بل پاس کر دیا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نرسنگ کونسل کی جانب سے کمیٹی میں عدم شرکت پر انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کریں۔ اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ نرسنگ کونسل کے لوگ عدالتی حکم امتناع کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسپیکر کو لیٹر لکھیں، ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ سیکرٹری ہیلتھ بتائیں ایف آئی اے کو جو جواب جمع کروایا گیا کس کےکہنے پر جمع ہوئے۔ بیس میٹنگز میں آدھا وقت نرسنگ کونسل میں ضائع ہوا ۔ وزارت صحت بھی عدالت کےفیصلوں کے پیچھے چھپی ہوئی ہے۔ ہیلتھ منسٹری صدر نرسنگ کونسل کے حوالے سے کیوں فیصلہ نہیں کر رہی؟۔ صدر کی اپوائنٹمنٹ پر وزارت صحت جواب دے۔
رکن اسمبلی نثار احمد نے کہا کہ ایک سال سے آپ لوگ جواب مانگ رہے ہیں ایک سال اور انتظار کریں ان کا وقت ختم ہو جائے گا۔ عالیہ کامران نے کہا کہ وزٹ ویزا پر جا کر ایک خاتون کیسے ڈگری حاصل کر سکتی ہے؟۔ وزارت صحت آئیں بائیں شائیں کر رہی ہے۔