اسلام آباد(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںصحافی ومصنف امجد صدیق کی دوسری تصنیف "جاپان کہانی" کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے کہا  یہ کتاب آج کا برننگ ایشو ہے،غریب بچے جمع پونجی لگا کر غیرقانونی طریقے سے بیرون ممالک جاتے ہیں اورجان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ یہ اہم مسئلہ ہے جس پر حکومت کو خاص توجہ دیتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔انہوںنے کہا کشتی حادثوں میں پاکستانیوں کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک ہے،ہمارے بچے  50 یا60 لاکھ روپے لگا کر جان خطرے میں ڈال رہے ہیں ، اگر اس رقم سے پاکستان میں بزنس کیا جائے تو اچھا کما سکتے ہیں۔ گورنر نے کہا  میںاین پی سی ؒکے عہدیداروں ، افضل بٹ اور امجد صدیق کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کتاب کی رونمائی کیلئے مجھے مدعو کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی ایس ایل ‘کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو2وکٹوں سے ہرادیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ اننگز کے دوران صرف دو ہی چھکے لگ سکے۔ محمد حارث نے 28، الزاری جوزف نے 24، حسین طلعت نے 18 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3، 3 جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ لی۔کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں  پر پورا کرلیا۔ خوشدل شاہ نے  ناقابلِ شکست 23 ‘کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60رنز بنائے ۔لیوک ووڈ نے تین ‘علی رضا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
  • خاموش بہار ۔وہ کتاب جوزمین کے دکھوں کی آواز بن گئی
  • پی ایس ایل ‘کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو2وکٹوں سے ہرادیا 
  • پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف
  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • کتاب ہدایت
  • حیدرآباد انڈیا میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا
  • جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل  
  • جماعت اسلامی کا مارچ روکنے کیلئے انتظامیہ متحرک، اسلام آباد ریڈزون بھی سیل کردیا گیا
  • اسلام آباد میں ریڈزون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا، حکومت کا جماعت اسلامی سے رابطہ