نائیجیریا نے برکس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقا کے سب سے زیادہ گنجان آباد ملک نائیجیریا نے برکس کی طرف سے اتحادی بننے کی دعوت قبول کر لی ۔ نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا کہ یہ اقدام نائیجیریا کے بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی مواقع سے استفادے کے لیے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول اور شراکت داریوں میں اضافے کے معاملے میں پرعزم ہے۔ برکس نے ہمیں تجارتی تعاون کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فورم فراہم کیا ہے۔واضح رہے کہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے قائم کردہ برکس کا مقصد امریکا اور مغربی ممالک کے مقابل تجارتی اتحاد قائم کرنا ہے ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
انفرا اسٹرکچر تباہ ،حیدرآباد کے عوام ای چلان نظام قبول نہیں کرینگے ،انجمن تاجران سندھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-8-4
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ نے واضح کیا ہے کہ حیدرآباد کی عوام پر ای چالان کا غیر منصفانہ بوجھ قبول نہیں یہ اصول حکومتوں اور اداروں کے لیے واضح پیغام ہے کہ عوام پر ظلم، ناانصافی اور غیرمنصفانہ بوجھ ڈالنا اللہ کے حکم کے خلاف ہیم شہر تباہ، نظام مفلوج مگر سزا عوام کیوں بھگتے؟ انجمن تاجران سندھ کے مرکزی و ضلعی رہنما وقار حمید میمن، عبدالسلام شیخ ،علی رضا آرائیں، ڈویژن صدر،صلاح الدین غوری، ساجد حسین سولنگی ،چیئرمین اظہر شیخ ،جنرل سیکرٹری امجد آرائیں ،سینئر نائب صدر تقی شیخ، نائب صدر محبوب ابڑو، نائب صدر، محمد علی راجپوت ،سعید الدین ودیگر نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد کے عوام پہلے ہی معاشی دباؤ، تباہ حال انفرااسٹرکچر اور بدترین ٹریفک نظام کی وجہ سے پریشان ہیں، ایسے میں اچانک ای چالان نافذ کر دینا عوام پر ایک نیا ظلم ہے۔زمینی حقائق جنہیں نظرانداز کیا گیا،شہر کی سڑکیں خستہ حال اور ناقابل سفر ہیں،کوئی آگاہی مہم نہیں چلائی گئی، عوام کو کوئی معلومات نہیں دی گئی۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، رکشوں، لوڈرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں۔ سی این جی گاڑیوںمیں دھماکے معمول بن گئے جانیں ضائع ہوتی ہیں، حکومت خاموش ہے،پارکنگ سسٹم سرے سے موجود ہی نہیں، مگر پارکنگ چالان پورے لگ رہے ہیں۔80فیصد ٹریفک سگنلز بند، مگر چالان جاری، ٹریننگ اہلکار روزانہ 50 روپے بھتادھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے لیتے ہیں۔اوورلوڈنگ ٹرک اور ڈمپر روزانہ موٹر سائیکل سواروں کو کچلتے ہیںان حالات میں ای چالان کا نفاذ اصلاح نہیں بلکہ عوام پر ایک اور معاشی حملہ ہے۔ انجمن تاجران سندھ کا مطالبہ ای چالان فوری طور پر معطل کیے جائیں جب تک شہر کی سڑکیں، سگنلز اور ٹریفک سسٹم درست نہیں ہو جاتا عوام کو واضح آگاہی مہم فراہم کی جائے۔بھتا خوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی اوردھماکاخیز CNG ویگنوں پر پابندی لگائی جائے۔پارکنگ سسٹم کے بغیر کوئی پارکنگ چالان نہ ہو۔ہم حکومت سندھ، ٹریفک پولیس اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس عوام دشمن فیصلے کو واپس لیا جائے۔