جنوبی کوریا:معزول صدر قید تنہائی میں منتقل ،تفتیش می سختی پر غور
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں مارشل لا کی وجہ سے معزول کیے جانے والے صدر یون سک یول کو گرفتار کرکے قید تنہائی میں منتقل کردیا گیا۔ یون کے حامیوں کی طرف سے ان کی رہائی کے لیے پرتشدد احتجاجی کاروائیوں کے باعث حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔ یون نے مارشل لا کے بارے میں جاری تفتیش کے دوران بیان دینے سے انکار کر دیا تھا ،جس کے بعد ان سے زبردستی بیان دلوانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اعلیٰ عہدے داروں کی بدعنوانیوں سے متعلق تحقیقات کرنے والے ادارے کے تفتیش کار حراستی مرکز کا دورہ کر سکتے ہیں۔ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ صدر کو زبردستی انسدادِ بدعنوانی ادارے کی عمارت میں لایا جائے گا تاکہ وہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا سکے۔ تفتیشی ٹیم کی طرف سے حراست میں لیے جانے کے بعد یون بدھ کے روز پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوئے تھے، لیکن انہوں نے مزید پوچھ گچھ کی درخواستوں پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ وزارتِ انصاف نے بتایا کہ یون کو گرفتاری کے بعد 12 مربع میٹر کے کمرے میں قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر نے پولیس کو اپنے چہرے کی تصویر لینے کی اجازت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ اتوار کے روز معزول صدر کی رہائی کے لیے احتجاج کیا گیا تھا،جس میں 44ہزار سے زائد افراد دارالحکومت سیول میں جمع ہوئے۔ حکومت نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 86افراد کو حراست میں لے لیا۔ جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے مارشل لاکو غیر آئینی قرار دے کر یون کی معزولی کا مطالبہ کیا تھا،جس کے بعد 18 جنوری کو انہیں بغاوت کی قیادت اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکار ٹیم صدر کو فروری کے اوائل تک حراست میں رکھ کر پوچھ گچھ کرے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے بعد
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 8کارکنوں کو زیر حراست میں لے لیا گیا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کوحراست میں لے کر تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی. عالیہ حمزہ گزشتہ شب ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے نورانی محلہ پہنچیں تھیں جنہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانہ ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے،عالیہ حمزہ کو تھانہ ویمن میں رکھا گیا ہے.(جاری ہے)
سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سے عالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنونشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے ہم نے قانون کےخلاف کام نہیں کیا ادھر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے” ایکس“ اکاﺅنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے انہیں اور کارکنان کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے بیان کے مطابق گرفتاری سے قبل چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا تھا کہ ہم یہاں پرامن طور پر جمع ہوئے ہیں اور میں نے 10 منٹ بات کرنی ہے لیکن پولیس نے غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا. قبل ازیں ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، مال روڈ پر جس طرح خواتین کی بے حرمتی کی گئی اسکی کہیں مثال نہیں ملتی، یہ ظلم زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے، ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا، یہ ہمارے لوگ ہیں ان پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.